ڈاکٹر معید یوسف مشیر کو نیا عہدہ مل گیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو  ایک نیا عہعدہ دیتے ہوئے انھیں قومی سلامتی کے مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف کو آج مشیر کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے وہ بطور قومی سلامتی اپنی خدمات انجام دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے ۔ 24 دسمبر2019ء کو وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید ڈبلیو یوسف کو قومی سلامتی کا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔ معروف محقق اور ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر معید یوسف کو وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے قومی سلامتی مقرر کیا گیا ۔

اس سے قبل ڈاکٹر معید یوسف بطور چیئرمین اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ڈاکٹر معید یوسف نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر اور پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ متعدد کتابوں کے مصنف ہونے کے علاوہ بین الاقوامی تھینک ٹینکس اور جامعات کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔ ڈاکٹر معید کی تحقیق کا مرکز جنوبی ایشیا کو درپیش دفاعی خطرات ، جنوبی ایشیائی ملکوں کے درمیان باہمی تجارت اور خطے سے غربت کے خاتمے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ہے۔
ڈاکٹر معید یوسف بین الاقوامی تنازعات کے تصفیے کے لیے قائم امریکی ادارے یو ایس آئی پی سے کم و بیش 10 برس منسلک رہے ہیں۔ 17 اکتوبر 2019 کو ڈاکٹر معید یوسف نے چیئرمین اسٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کا عہدہ سنبھالا تھا۔ سیل کے چیئرمین کی حیثیت سے وہ قومی سلامتی کمیٹی کے رکن بھی تھے۔

 

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بھکر کے حلقہ این اے

پرویز الٰہی اور پی ڈی ایم میں اتحاد کا خوف، پی ٹی آئی کی (ق) لیگ سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

?️ 20 دسمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے

امریکہ یوکرین کے فوجی حل پر اصرار کرنا بند کرے: چین

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ

اسرائیل کے مستقبل کی کوئی امید نہیں ہے: صہیونی تجزیہ نگار

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی تجزیہ نگار عودیہ بشارت نے آج پیر کے روز

ٹرمپ نے ریپبلکن کانگریس میں کیا کہا؟

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدارتی انتخابات کے موجودہ امیدوار، جو ابھی ایک

پوٹن سے ملاقات مکمل جنگ بندی ہے:ٹرمپ

?️ 15 اگست 2025پوٹن سے ملاقات مکمل جنگ بندی ہے:ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر 

شام میں ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا مسائل ہیں؟

?️ 4 جون 2022شام کا بحران 2011 کے اوائل میں بیرونی ممالک کی مداخلت سے

’موت کو قریب سے دیکھا‘، عدنان صدیقی اور مورو نے طیارے کے حادثے سے بچنے کی داستان سنادی

?️ 26 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار عدنان صدیقی اور سوشل میڈیا اسٹار تیمور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے