ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا یاد رہے کہ ڈاکٹر طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018میں تعینات کیا تھا اور انہیں بطور چیئرمین ایچ ای سی مئی 2022تک 4سالہ مدت پوری کرنا تھی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کا اطلاق ہو گیا جس کے تحت چیئرمین ایچ ای سی کی مدت 2 سال کر دی گئی۔

علاوہ ازیں ڈان کی رپورٹ کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز نے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کے عمل کو شروع کرنے پر حکومت کی تعریف کی تھی۔

قانون سازی سے متعلق کابینہ کی کمیٹی (سی سی ایل سی) نے سفارش کی تھی کہ ایچ ای سی کے چیئرمین کی مدت 4 سال کے بجائے صرف دو سال ہونی چاہیے جس کے بعد حکومت نے یہ عمل شروع کیا۔

ڈاکٹر طارق بنوری کو مئی 2018 میں اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 4 سالہ مدت کے لیے مقرر کیا تھا۔اس ضمن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ سی سی ایل سی کی سفارش وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھی جائے گی جو ایچ ای سی کے آرڈیننس میں ترمیم اور چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کو کم کرنے کے لیے صدر کو سفارشات بھیج سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایچ ای سی کے چیئرمین کا وفاقی وزارت تعلیم، وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران، ملازمین اور میڈیاافراد سے تعلقات بہتر نہیں ہیں اور ان وجوہات کی وجہ سے حکومت نے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے حال ہی میں ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔وائس چانسلر کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ ملک کی یونیورسٹیوں کے سربراہوں کو ایچ ای سی کے چیئرمین کی پالیسیوں اور ان کے نقطہ نظر پر بہت سارے خدشات تھے۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرز بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں لیکن بدقسمتی سے پچھلے 2 برس سے ایچ ای سی پالیسیاں بناتے ہوئے انہیں نظرانداز کررہا تھا۔

ایچ ای سی افسر ایسوسی ایشن کے صدر رضا چوہان نے الزام عائد کیا کہ ان کے دور میں ڈاکٹر طارق بنوری نے اپنی پالیسیوں کی وجہ سے ایچ ای سی کو بدنام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہ بھاری پیکج کے خلاف غیر ضروری طور پر بڑی تعداد میں کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئیں رضا چوہان نے کہا کہ چیئرمین اعلی تعلیمی ریگولیٹری باڈی کو ‘ون مین شو’ کے طور پر چلانے کے خواہاں تھے۔

مشہور خبریں۔

کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی

🗓️ 29 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان

نور مقدم کیس میں انصاف میں تاخیرسمجھ سے باہر ہے: عدنان صدیقی

🗓️ 2 فروری 2022کراچی (سچ خبریں)سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد

ہمیں اپنے جوہری وار ہیڈز میں تیزی سے اضافہ کرنا چاہیے: شمالی کوریا

🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:     شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کِم

پاکستانی ائیر لائنز سے یورپ کے پروازیں ختم ہو سکتی ہیں

🗓️ 28 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی

امریکی ٹینک زیلنسکی کی مدد نہیں کرپائیں گے: سینئر روسی اہلکار

🗓️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ نے

غزہ میں امریکی منصوبے کی تفصیلات

🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند ہونی چاہیے: برنی سینڈرز

🗓️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

🗓️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے