🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا کرنے کے الزام میں 88 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سے 47 گرفتار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، زیر حراست افراد ڈالر ذخیرہ کرنے اور اسے اسمگلنگ کرنے میں ملوث تھے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر ڈیل کرنے والی پاکستان کی 5 بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 47 گرفتار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ملک میں فعال غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں 27 این جی اوز فعال ہیں جس میں سے 91 این جی اوز کی غیرملکی فنڈنگ کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ’ہم اس میں رکاوٹ نہیں ڈال رہے لیکن کچھ سلسلہ ضرور کرنے لگے ہیں‘۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق امور پر بروقت تکمیل میں اسلام آباد انتظامیہ، فوج، رینجرز سمیت دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسنِ پاکستان کی موت کی تصدیق میں گھنٹہ تاخیر ہوئی کیونکہ اتوار کے روز رابطے میں دشواریاں پیدا ہوئی تھیں اور دفاتر بند تھے۔
انہوں نے اپوزیشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں میڈیا دیکھ رہا ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے سیاسی فیصلوں میں خطے کی صورتحال کو مد نظر رکھے۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم نے خطے کی صورتحال کو نظر انداز کیا تو نقصان ان ہی کا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
🗓️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہلیہ عالمی
اگست
غزہ جنگ بندی سے متعلق نیتن یاہو کی 7 ” نہیں” کیا ہیں ؟
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے آغاز
جنوری
پاکستان میں اومی کرون کا ابھی کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا: فیصل سلطان
🗓️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت
نومبر
کیا اردگان ترکی میں نئی بغاوت سے خوفزدہ ہیں؟
🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کے پانچ فوجی افسروں کی برطرفی ملک میں حالیہ
فروری
مزاحمتی تحریک کے اتحاد نے تل ابیب کو کیسے نقصان پہنچایا؟
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن کے بعد مزاحمتی تحریک کے اتحاد پر
مارچ
کیا بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق سہولیات دستیاب ہیں؟
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی
اگست
وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک دوروں کیلئے پالیسی تیار کرلی
🗓️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک دوروں کے لیے
مارچ
امریکی فوج کو اپنے اندر سے انتہاپسندانہ حملوں کا خطرہ
🗓️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:پینٹاگون نے امریکی کانگریس کو پیش کی جانے والی اپنی ایک
مارچ