🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی مد میں 42.3 ملین ڈالر وصول کیے، جس سے ملک کے سب سے بڑے سرمایہ کار کے طور پر بیجنگ پہلے نمبر پر ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق14.2 ملین ڈالر کے ساتھ چین سے خالص ایف ڈی آئی 28.2 ملین ڈالر رہی۔
گوادر پرو کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے فروری 2025 میں مختلف ممالک سے 173.3 ملین ڈالر کی براہ راست براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی جبکہ بیرون ملک سے 78.6 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جس سے ماہ کے دوران مجموعی طور پر خالص ایف ڈی آئی 94.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ چین نے اس خالص سرمایہ کاری میں 29.8 فیصد حصہ ڈالا ، جس سے یہ واحد سب سے بڑا سرمایہ کار بن گیا۔
گوادر پرو کے مطابق چین کے بعد، دیگر اہم ایف ڈی آئی شراکت داروں میں برطانیہ نے 19.2 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ نے 17.4 ملین ڈالر، امریکہ نے 14.1 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات نے 13.6 ملین ڈالر، فرانس نے 10.9 ملین ڈالر اور بقیہ سرمایہ کاری مختلف ممالک سے ایف ڈی آئی آئی۔ گوادر پرو کے مطابق مالی سال 2024-25 کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 2,295.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جبکہ بیرون ملک سے 677.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جس کے نتیجے میں 1,618.4 ملین ڈالر کی خالص ایف ڈی آئی ہوئی۔
چین نے 661.8 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ اپنی برتری برقرار رکھی، جو پاکستان کی کل خالص ایف ڈی آئی کا 40.9 فیصد ہے۔
مشہور خبریں۔
یو اے ای کے صدر نے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی رول اوور کرنے سے آگاہ کیا، شہباز شریف
🗓️ 7 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ
جنوری
یو اے ای کا شام کے بارے میں تازہ ترین موقف کیا ہے؟
🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر نے اعلان کیا
ستمبر
اپوزیشن اگلے 7 سال بعد بھی ایسے ہی ملے گی
🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ
جون
سوڈانی عراق سے غیر ملکی فوج کے فوری انخلا کے خواہاں
🗓️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ملکی سرزمین میں اتحادی
جنوری
روس کی فوجی مشقوں پر جاپان کی شدید تشویش کا اظہار
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: جاپان کے ساتھ متنازع جزائر کے ایک حصے میں
ستمبر
فرانس،آزادی، اسلام دشمنی اور ہولوکاسٹ
🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں ایک بار
جنوری
الاقصیٰ طوفان نے صہیونی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کیا
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی طویل جنگ
جولائی
غزہ میں طبی خدمات کی خوفناک صورتحال
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے
اکتوبر