?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ آج پاکستان پہنچے گی، جس میں سائینوویک ویکسین کی 30لاکھ ڈوز لائی جائیں گی۔ویکسین لانے کے لئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ روانہ کیا گیا ہے جو آج دوپہر اسلام آباد پہنچ جائے گا۔آئندہ ماہ بھی چین سے مزید کورونا ویکسین لائے جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چین سے کوروناویکسین کی بھاری کھیپ آج اسلام آباد پہنچےگی، پی آئی اےکاطیارہ ویکسین لیکردن ایک بجےاسلام آبادپہنچےگا، چین سے سائینوویک ویکسین کی30لاکھ ڈوز لائی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سائینوویک ویکسین کی30لاکھ ڈوزکی پاکستان نےخریداری کی ہے، اس حوالے اے ای پی آئی نےصوبوں کوکوروناویکسین کی ترسیل پلان تیارکرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ چین سےکین سائینو اور سائینوفارم ویکسین لائی جائےگی، پاکستان نےچین سےسائینوفارم ویکسین کی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈوز خریدی ہیں جبکہ پاکستان کو آئندہ ماہ کوویکس سے کورونا ویکسین کی کھیپ ملیں گی۔
یاد رہے 23 جون کو چین سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سائنوویک ویکسین کی 20لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچا تھا ،پاکستان نے چینی کمپنی سائنو ویک ویکسین کی خریداری کی۔خیال رہے این سی او سی کی زیرنگرانی این ڈی ایم اےویکسین خریداری کر رہا ہے، چین سے لائی گئی کورونا ویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائے گی، ویکسین کی آمدسےملک میں ویکسی نیشن کی یومیہ شرح بہتر ہوگی۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کا(پی ٹی آئی) کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کو مئی تک مکمل کرنے کا حکم
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
اپریل
ٹرمپ کے امن منصوبے پر عرب اور اسلامی ممالک کا بیان
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر اور دیگر متعدد
ستمبر
صہیونی قیدیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے خصوصی آلات کی ضرورت ہوتی ہے: القسام
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی فوجی شاخ العزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے
اکتوبر
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی
نومبر
صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:حماس کو تنازعہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مصر
اگست
رمضان میں پیاز، کیلے کی برآمد پر پابندی عائد، شملہ مرچ دگنی قیمت پر فروخت
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے 15 اپریل تک پیاز اور کیلے
مارچ
رمضان، پاکستانی مسلمانوں کے رسم و رواج میں
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام دیگر اسلامی اقوام کے ساتھ اس
مارچ
پیرا کی بدولت پورے پنجاب میں اب قانون پر عمل ہوتا نظر آئے گا۔ مریم نواز
?️ 15 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیرا
جولائی