?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک (آئی سی بی سی) سے 50 کروڑ موصول ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اکاؤنٹ میں چینی بینک آئی سی بی سی سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے گزشتہ روز ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ چین سے مزید50 کروڑ ڈالر کے حصول کےلیے دستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور جلد ہی یہ فنڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ چینی بینک نے پاکستان کےلیے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی جو پاکستان نے حال ہی میں چینی بینک کو ادا کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے 4 مارچ کو بتایا تھا کہ چین کے آئی سی بی سی نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی سہولت کے رول اوور کی منظوری دے دی اور 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم 3 اقساط میں ملے گی، جس کی 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو چکی ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
اس سے قبل چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 فروری کو 70 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے تھے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بتایا تھا کہ الحمداللہ، چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں۔
انہوں نے 22 فروری کو بتایا تھا کہ چین کے ترقیاتی بینک کے بورڈ نے رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 70 کروڑ ڈالر کی سہولت کی منظوری دے دی۔
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کیے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد مجموعی قومی ذخائر 9.85 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ نے بتایا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 مارچ سے بڑھ کر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک نے مزید بتایا تھا کہ کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ہیں اور یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
گوانتاناموبے میں امریکی جرائم کی منظم حمایت!
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: 20 سالوں میں پہلی بار اقوام متحدہ کے خصوصی انسپکٹر
جولائی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کے آڈٹ کا حکم
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعلیٰ عہدیداروں کے غیر ملکی
مارچ
بن گوئر کی اردگان پر تنقید
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:بن گوئیر نے ترک لیگ میں کام کرنے والے صہیونی فٹ
جنوری
اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل سست: امریکی میڈیا
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے اعلان کیا ہے کہ عرب اور اسلامی
اپریل
مغربی یمن میں تین دھماکے
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی نیوز ذرائع نے آج صبح جنوب مغربی یمن میں تین
ستمبر
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں
جون
برطانیہ کا صیہونی ریاست کے خلاف ایک قدم
?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: برطانوی حکومت نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام
ستمبر
بھارت کشمیریوں کو اپنی منصفانہ جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا، حریت کانفرنس
?️ 25 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
فروری