?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز ) پاکستان میں سب سے بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں، چین کی پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔
اسلام آباد میں چینی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثال ہے، چین نے مجموعی طور پر پاکستان کے توانائی کے شعبے میں 20 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے اور ملک میں توانائی کے شعبے کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں نے 9 ہزار میگاواٹ کی بجلی پیدا کرنے میں مدد دی ہے، چین کی جانب سے گزشتہ ایک دہائی میں سستی بجلی فراہم کرنے جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) پاکستان میں بجلی کی سب سے بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں، انہوں نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کی ہے جو سی پیک فیز 2 کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) فیز 1 میں ملک میں انفرااسٹرکچر بنانے پر کام کیا گیا جبکہ سی پیک فیز 2 میں اس انفرااسٹرکچر کو بروکار لایا جائےگا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پچھلے چند ماہ میں پاکستانی کرنسی میں استحکام آیا ہے، ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کےذخائر اگلے دو ہفتوں میں 11 بلین ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا وہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہونے والے اقدامات کے حوالے سے پرامید ہیں۔


مشہور خبریں۔
یحییٰ السنوار نے صہیونی افسر سے کیا وعدہ تھا؟
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی سروس کے افسروں میں سے جان
دسمبر
پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کا اہم پارٹنر ہے: لاوروف
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز کہا کہ
جون
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں
مارچ
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان تجارت کا آغاز
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ ایلومینیم
جنوری
پنجاب میں سیلاب؛ تاریخ میں پہلی بار کلینک آن بوٹس سروسز کا آغاز
?️ 4 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے تاریخ
ستمبر
مغربی میڈیا: زیلنسکی نے اسٹریٹجک غلطی کی ہے
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: جیسا کہ کیف اور یوکرائن کے دیگر شہروں میں مظاہرے
جولائی
توشہ خانہ ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، پیر کو سماعت کیلئے مقرر
?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس
نومبر
واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
دسمبر