چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلا لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کل 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلا لیا، اجلاس جمع کی نماز سے پہلے ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججز کی جانب سے خط لکھے جانے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق کل فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فل کورٹ اجلاس کل نماز جمعہ سے قبل ہوگا، فل کورٹ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم پر بات ہوگی۔

اس سے قبل، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور نے بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی تھی، ترمیم کے حق میں 234 اور مخالفت میں 4 ووٹ پڑے تھے، اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا۔

آج چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ایوان بالا کے اجلاس میں قومی اسمبلی سے منظور کی گئی 27ویں آئینی ترمیم کی اضافی شقیں بھی منظور کرلی گئی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعلان کیا کہ تقسیم کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے، 64 ووٹ مزید ترامیم کے حق میں آئے ہیں، 4 ووٹ مخالفت میں آئے ہیں، سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے 4 سینیٹرز نے ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر احمد خان نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں جسٹس صلاح الدین پنہور کا کہنا تھا کہ بطور احتجاج نہیں بلکہ اپنا فرض سمجھتے ہوئے خط لکھ رہا ہوں، فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم اختیارات کے توازن کو خراب کر سکتی ہے، آئین تقاضا کرتا ہے کہ سپریم کورٹ اس کا تحفظ کرے، تاریخ ہماری آسانی نہیں بلکہ ہماری فیصلہ سازی کی ہمت کو یاد رکھے گی، عوامی اعتماد کو بچانے کے لیے فوری فل کورٹ اجلاس بلایا جائے۔

سپریم کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو لکھے گئے خط میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ عدلیہ متحد نہ ہوئی تو آزادی اور فیصلے متاثر ہوں گے، جبکہ تاریخ خاموش رہنے والوں کو نہیں، آئین کی سربلندی کے لیےکھڑے ہونے والوں کو یاد رکھتی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل نے جنگی حالات کا اعلان کر دیا ہے؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: بدھ کی شام صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے

پاکستان کو افغانستان میں پائدار امن اور استحکام کے حوالے سے تشویش

?️ 2 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں)پاکستان کو افغانستان میں پائدار امن و استحکام کے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت

مغربی کنارہ صیہونی فوجی کنٹرول میں رہنا چاہیے:نیتن یاہو

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو انٹرویو

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے مہینے سرپلس

?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں مسلسل دوسرے مہینے سرپلس

امریکی پابندیاں کیوبا کی معاشی ناکہ بندی کو جائز قرار دینے کا ایک ذریعہ ہیں:کیوبا

?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:کیوبا کے وزیر خارجہ نے ہوانا پولیس اور مسلح افواج کے

روس نے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

?️ 15 ستمبر 2025روس نے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ روس اور اس کا

چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کا خطرہ

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:    حالیہ دنوں میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے