چیف جسٹس کا اسپیکر کو خط

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے آئین کی50 سالہ تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ عدالتی مصروفیات کے باعث پارلیمنٹ کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکا،میرے لئے تقریب میں شرکت کرنا باعث فخر ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا اور نیک خواہشات ہیں کہ پارلیمنٹ اچھے قوانین بنائے۔یہاں واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی تھی جس پر بعدازاں سوشل میٰڈیا پر تنقید بھی کی گئی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کا بہترین مفاد اسی میں ہے کہ تقسیم کے بیج نہ بوئے جائیں، آئین کا بنایا جانا ہماری تاریخ کے اہم ترین لمحات میں سے ہے جسے منانا ضروری ہے، آج سے 50سال قبل آئین کی عدم موجودگی کے سبب ہم اپنا آدھا ملک گنوا بیٹھے تھے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےکہا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججوں کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین (آئین) کی گولڈن جوبلی منانے کیلئے دعوت دی گئی تھی۔ یہ دعوت قبول کرنے سے قبل معلومات حاصل کی گئیں کہ کیا سیاسی تقریریں کی جائیں گی اور یقین دہانیاں کرائی گئیں کہ صرف آئین اور اس کے بنانے کے متعلق بات کی جائے گی۔ منگل کو عدالت عظمی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری وضاحت میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ مجھے جو پروگرام بھیجا گیا تھا اس نے بھی اس کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ اس نکتہ کی وضاحت پہلے میرے عملے نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے کرائی اور پھر خود میں نے براہ راست سپیکر سے کی اور اس کے بعد ہی میں نے دعوت قبول کی کیونکہ میں آئین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ آپ تقریر کریں گے تو میں نے معذرت کی تاہم جب (بعض تقریروں میں) سیاسی بیانات دیئے گئے تو پھر میں نے بات کرنے کیلئے درخواست کی تاکہ کسی ممکنہ غلط فہمی کا ازالہ ہو سکے اور میں نے بات کی۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے مشاورت کیلئے وزیر اعظم لندن پہنچ گئے

?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر سربراہ مسلم لیگ

نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز 30 ہزار سے زائد صیہونیوں نے مقبوضہ بیت

ابوظہبی تک پہنچنے والے میزائل اور ڈرون اسرائیل بھی پہنچ سکتے ہیں:صیہونی تحقیقاتی ادارہ

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:امیل تھامس اسٹڈی سینٹر کے ایک ماہر نے متحدہ عرب امارات

شفاف الیکشن کیلئے ووٹنگ مشین کا استعمال چاہتے ہیں

?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

یوکرین کی جنگ سے فاتحانہ انخلاء کے بارے میں امریکہ کا تاثر خودکشی

?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ایک تجربہ کار امریکی مصنف اور تجزیہ کار سیمور ہرش نے

شمالی غزہ میں صیہونی مظالم کے 100 دن کے ہولناک اعدادوشمار

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سرکاری انفارمیشن آفس نے شمالی غزہ

وزیراعظم آزادکشمیر کا برنالہ میں اگلے مورچوں کا دورہ، پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی

?️ 13 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے برنالہ میں اگلے

صہیونی حکام کے استعفوں کی لہر

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے غزہ میں تل ابیب کے اہداف کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے