چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصری صدر سے ملاقات کی

🗓️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصر کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے مصری صدر جنرل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ، جس میں فوجی تعاون، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اورعلاقائی صورتحال پربات چیت کی گئی ، اس دوران مصری صدر نے پاکستانی مسلح افواج کیلئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا اور کہا کہ مصرپاکستان کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان مصرکے ساتھ موجودہ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ، اس کے علاوہ ندیم رضا نے مصری وزیردفاع اورتینوں مسلح افواج کےسربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں اور دفاع اورسیکیورٹی امورپربات چیت کے دوسرے راؤنڈ کی قیادت کی ، اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے انتہا پسندی کے خاتمے اورعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کےکردارپرروشنی بھی ڈالی۔

مشہور خبریں۔

متنازع آئینی پیکج اگلے ہفتے پارلیمان میں پیش کیے جانے کا امکان

🗓️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی پیکج پر اتفاق رائے نہ ہونے کے

نیتن یاہو اور ٹرمپ کے معاہدہ

🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے تجزیہ کار عودیہ بشارت کے مطابق تمام

سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

🗓️ 16 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے

ہم یمن کے خلاف اپنی دفاعی کاروائیاں بند کر دیں گے : صنعا

🗓️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں:المسیرہ ٹیلی گرام چینل کے مطابق المشاط نے یمن میں

پاکستان تمام قرضوں کی بروقت ادائیگی کرے گا، گورنر اسٹیٹ بینک

🗓️ 9 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے

صیہونیوں کی الجزیرہ چینل کی نشریات روکنے کی کوشش،وجہ؟

🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ کی نشریات روکنے کی قابضین کی

فرخ حبیب کی  اپوزیشن جماعت پر شدید تنقید

🗓️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا

پی اے سی نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی۔

🗓️ 6 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین نور عالم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے