چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مجھے اردوان ماڈل جیسی پالیسی نظر آرہی ہے

?️

لاہور: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مجھے اردوان ماڈل جیسی پالیسی نظر آرہی ہے، سیاستدان اندر سے جمہوریت پسند نہیں۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع اور آئی ایم ایف معاہدے پر اتفاق ہوسکتا ہے تو پاکستان کیلئے کیوں نہیں؟سیاستدان اندر سے جمہوریت پسند نہیں بادشاہت کی خواہش رکھتے ہیں، سیاستدان جمہوریت کو اقتدار کیلئے استعمال کرتے ہیں اور مغل سوچ رکھتے ہیں، ترکیہ میں جو اردوان کے خلاف پالیسی اپنائی گئی تھی ویسا ہی مجھے پاکستان میں نظر آرہا ہے، ترکیہ میں کہا گیا کہ اردوان نے ملکی نظریے کے خلاف کام کیا اور انہیں نااہل کیا گیا تھا۔

پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مجھے اردوان ماڈل جیسی پالیسی نظر آرہی ہے، پاکستان میں ماضی میں بہت سی ڈیل ہوئی ہیں، ہمارے نظام میں عالمی یا علاقائی دباؤ برداشت کرنے کی سکت نہیں۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی 9 مقدمات میں ٹرائل کورٹ سے ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

پیر کو عدالتِ عالیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر مسترد درخواستیں بحال کر دیں۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اور 3 سیشن کورٹس نے 6 درخواستیں مسترد کی تھیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ تمام درخواستیں متعلقہ ٹرائل کورٹس میں بحال تصور ہوں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن عدالت میں ضمانت کی 6 درخواستیں جبکہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بھی 3 ضمانت کی درخواستیں بحال ہو گئیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات، جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس، توشہ خانہ رسید جعل سازی مقدمہ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد ہوئی تھیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اقدامِ قتل کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستیں بھی مسترد ہوئی تھیں۔ٹرائل کورٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کی تھیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی معیشت میں بحران پر تجزیہ کاروں کی وارننگ

?️ 21 ستمبر 2025امریکی معیشت میں بحران پر تجزیہ کاروں کی وارننگ  اگرچہ امریکی مرکزی

بائیڈن نے خفیہ دستاویزات چین کے حوالے کی: ٹرمپ

?️ 12 جنوری 2023امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے سابق دفتر

عراقی حکومت کی تشکیل کے بارے میں نوری المالکی کا تازہ ترین تبصرہ

?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں:  دوله القانون اتحاد کے سربراہ نوری المالکی نے گزشتہ شب

سوڈان میں جنگ کے باعث 10 لاکھ سے زیادہ بچے بے گھر: یونیسیف

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے

سکھ کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔ رمیش سنگھ

?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے

حماس: غزہ پر قبضے کے بارے میں صیہونی حکومت کا فیصلہ جنگی جرم ہے

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا: صیہونی

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 31 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران

ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا

?️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے