چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک اعتماد لانے کیلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اتفاق

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تحریک عدم اعتماد لانے میں اتفاق ہو گیا ہے۔صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار ہے۔

نجی ٹی وی  نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ریکوزیشن پر سینیٹرز کے دستخط کرائے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے تحریک اعتماد کی ریکوزیشن پر دستخط کر دئیے۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے سینیٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں سے رابطے شروع بھی کر دئیے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے بھی رابطے جاری ہیں،جبکہ جی ڈی اے،پی کے میپ اور اے این پی سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں۔

عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا،یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ دوسری بار تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے،صادق سنجرانی کیخلاف پہلی تحریک اعتماد 2019 میں لائی گئی تھی۔
ماضی میں پاکستان کے ایوانِ بالا کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی۔اپوزیشن نے ان نتائج کو دباؤ کے نتیجے میں وفاداری تبدیل کروانے کا عمل قرار دیا ہے جبکہ سینیٹ میں قائدِ ایوان اور تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ بات درست نہیں کہ اپوزیشن کے چند سینیٹر بک گئے،صادق سنجرانی کے خلاف تحریک کے حق میں 50 ووٹ آئےتھے جبکہ اس کی کامیابی کے لیے 53 ووٹ درکار تھے اور یوں صادق سنجرانی چیئرمین کے عہدے پر برقرار رہے

مشہور خبریں۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم

?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان

نیویارک کے میئر: ہم اسرائیلی سفارتی مقامات پر سیکیورٹی بڑھا رہے ہیں

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ شہر کے

ٹرمپ کے گھر سے ضبط کی گئی خفیہ دستاویزات کی اہمیت

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے اس ملک کے ایوانِ

عراقی وزیر اعظم کی امریکی صدر کے ساتھ ملاقات متوقع

?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے26 جولائی کو عراقی وزیر اعظم کے واشنگٹن کے

بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار متاثر، مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ

?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے’یکساں قومی ٹیرف’ میں 4.95 روپے

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی

?️ 7 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں ) مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات میں بھارتی فوج

جرمن میڈل آف آنر اور صہیونی مورخ کی نامزدگی منسوخ

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیلی مؤرخ جیڈون گریفتھ کی جانب سے بوسنیا اور ہرزیگوینا

جرمنی میں مسلمانوں کی قبریں بھی اسلام مخالف حملوں سے محفوظ نہیں

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن پولیس کے مطابق اس ملک کے شمال مغربی شہر اسلون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے