?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثارعلی خان کی آجکل پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں اس پر اب حکومتی موقف بھی آگیا ہے، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے چوہدری نثار کی ملاقات چند ماہ قبل ہوئی تھی۔
ہم نے چوہدری نثار کو الیکشن سے پہلے بھی شمولیت کا کہا تھا ‘ اگر چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آجاتے ہیں تو ہمیں فائدہ ہوگا تاہم ہمیں ان کی شمولیت سے قبل غلام سرور خان کی رائے لینا ہوگی کیوں کہ غلام سرور خان ہمارے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ، اس لیے ہم ان کے علم میں لائے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔
ادھر ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور چوہدری نثار علی خان میں رابطوں کے باوجود سابق وزیر داخلہ پی ٹی آئی جوائن نہیں کر یں گے، پاکستان مسلم لیگ ن میں ان کی واپسی کے امکانات تقریباً ختم ہوچکے ہیں جب کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بھی کام نہیں کر سکتے ، اس لیے چوہدری نثار علی خان اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھیں گے۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے 2018ء کے الیکشن سے پہلے چوہدری نثار علی خان سے ہونے والی ایک ملاقات میں انہیں پی ٹی آئی جوائن کرنے اور پارٹی کا سینئر عہدیدار بنانے کی پیشکش کی تھی لیکن سابق وزیر داخلہ نے یہ آفر قبول نہیں کی ۔ رپورٹ میں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کی بھی پیشکش کی لیکن اس وقت ان کی سوچ تھی کہ ایک ایسی اسمبلی جس میں مسلم لیگ ن اپوزیشن میں ہو اور حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر ہوں تو وہ ایوان میں شہباز شریف کے خلاف نہیں بول سکیں گے اور ایک صوبائی نشست کی بنیاد پر ان کا وزیر اعلیٰ بننا مناسب بھی نہیں ہو گا ۔

ذرائع کے حوالے سے یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے رابطوں کے باوجود چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی نہیں بھری جب کہ ان دنوں بھی وہ اپنے حلقے میں ملاقاتوں میں مصروف ہیں جہاں ان کے صاحبزادے تیمور علی خان نے بھی اثر و رسوخ بڑھانا شروع کردیا ہے۔
Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کا اچھا موقع ہے: نیتن یاہو
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فاکس نیوز کے ساتھ
جولائی
Baking industry growth set to rise on more stable economy
?️ 16 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
کوئی عدلیہ کا احترام نہیں کرے گا تو ہم سے بھی توقع نہ رکھے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
?️ 24 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمدخان نے
مئی
شام اور عراق میں امریکہ کی حالت زار؛پنٹاگون کی زبانی
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ماہ عراق اور شام میں امریکی افواج پر حملوں
نومبر
امریکہ یمن کے تیل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے: یمنی اہلکار
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز
جولائی
بجلی کمپنیوں کو سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ٹیکس محتسب نے سولرنیٹ میٹرنگ کے بجلی
فروری
پاک ویک کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے حوالے کر دی گئی
?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک ویک کورونا ویکسین کی 1 لاکھ 91
جون
کورونا کی چوتھی لہر سے مزید کچھ افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 2 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری
ستمبر