چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں

?️

لاہور: (سچ خبریں) شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلافات ختم ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی  کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں 3 سے 4 دن پہلے چوہدری شجاعت حسین کی کال آئی تھی اور کہا کہ ہم دونوں بھائی ایک ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں۔ دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے راولپنڈی میں تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو ساتھ لے کر چلنا اور انہیں آ گے بڑھنے کا موقع دینا چودھری پرویز الٰہی کی سیاست کا نصب العین ہے، جن لوگوں کیلئے ہم نے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑا غرق کیا، ایسے لوگوں کو عنقریب حلقے سے جوتے پڑیں گے اور ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، جو سمجھتے ہیں عمران خان اور پرویزالٰہی کے آپس میں اچھے روابط نہیں تو یہ ان کی بھول ہے، عمران خان اور ہمارا اتحاد انشاء اللہ قائم رہے گا، اپنی جماعت کی شناخت اور عمران اتحاد کو قائم رکھنے کیلئے ہم نے مل کر آگے بڑھنا ہے۔

جبکہ ق لیگی رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی نے کہا کہ جب عمران خان نے لانگ مارچ کی کال دیں تو ہم نے متحد ہو کر باہر نکلنا ہے، وقت آ گیا ہے عوام اپنے ملک اور بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے باہر نکلیں اور اپنی آواز بلند کریں۔ پاکستان مسلم لیگ نے ہر دور میں مشکل حالات کا سامنا کیا اور ہمیشہ سرخرو ہوئے۔ یہاں واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت کے قیام کیلئے پاکستان مسلم لیگ ق اندرونی اختلافات کا شکار ہو گئی تھی۔ چوہدری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم اتحاد کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کی حمایت کرنے کو ترجیح دی۔ تاہم اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ چوہدری برادران کے دوبارہ سے روابط بحال ہو گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دو دہشت گرد ہلاک

?️ 7 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی پارٹی کے اعلان کا عندیہ دے دیا

?️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سابق رہنما و سابق سینیٹر مصطفیٰ

افغانستان میں پراکسی جنگ پر مبنی کینیڈا کے الزام پر پاکستان کا رد عمل

?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے کینیڈین امیگریشن کے سابق وزیر کی

کیا ڈالر کا مقدر پھوٹنے والا ہے؟

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے دنیا میں ڈالر کی گرتی ہوئی

افغانستان کی تاریخی یادگاروں کو سیلاب سے نقصان

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   نیمروز کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ 20

امریکہ نے ایران کو نیی تحریر بھیجی 

?️ 21 مئی 2026 سچ خبریں:مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع نے ایک نیوز رپورٹر سے

یوکرین میں فوجی شکست کا انتظار کریں:امریکی سفارت کار

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:سینئر امریکی سفارت کار نے روس کے خلاف یوکرین کی شکست

فلسطینی خواتین کے خلاف تشدد میں اضافے پر اقوام متحدہ کی تشویش کا اظہار

?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے