چارجز اور مارجن میں ردوبدل، عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مکمل ریلیف سے محروم

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے مختلف چارجز اور مارجن میں ردوبدل کے باعث عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مکمل ریلیف سے محروم ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے لیکن ساتھ ہی مختلف چارجز اور مارجن میں ردوبدل بھی کردیا جس سے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا گیا، اس رد و بدل کے باعث شہری پیٹرول پر 1 روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوئے۔

اس حوالے سے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 پیسے کا اضافہ کرکے 5 روپے 79 پیسے فی لیٹر کردیا گیا ہے جو یکم فروری کو 4 روپے 37 پیسے مقرر تھے جب کہ پیٹرول پر لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر کا ٹیکس بھی برقرار رکھا گیا ہے، اسی طرح آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے ڈیزل پر بھی مختلف مد میں اضافہ کیا ہے، فریٹ چارجز 27 پیسے بڑھا کر 2 روپے 92 پیسے فی لٹر مقرر کیے گئے ہیں، ایکسٹرا مارجن میں 23 پیسے کا اضافہ کرکے اسے 30 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا، پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا، ڈیزل پر لیوی 60 روپے جب کہ ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے برقرار رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں صرف 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے ہوچکی ہے، اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ مٹی کا تیل فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کمی کے بعد 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔

مشہور خبریں۔

بھارت کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ کشمیرمیں غیر قانونی آبادکاری کی راہ ہموار کررہی ہے۔

🗓️ 13 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور غیر

حزب اختلاف اراکین کی وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات

🗓️ 22 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تین لیگی اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے

مشرقی شام میں امریکہ کیا کر رہا ہے؟

🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے صوبہ دیر الزور کے بعض مقامی ذرائع نے

امریکی ایوان نمائندگان میں یوکرین اور اسرائیل کے لیے نئی امداد کی منظوری

🗓️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے ہفتے کے روز بالآخر یوکرین اور

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا

🗓️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور

الحشدالشعبی عراق اور خطے کی سلامتی کی ضامن ہے: وینزویلا

🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:وینزویلا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ الحشد الشعبی

بائیڈن کا دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ : جل بائیڈن

🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن نے  جو بائیڈن کے 2024

فلسطین کے سلسلہ میں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا:سعودی عرب

🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اعلان کیا کہ اسرائیل سمیت تمام فضائی کمپنیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے