?️
پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی: شیخ رشید
راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں پریس وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک پریس کے دوران پی ڈی ایم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد اور لانگ مارچ تک ہی محدود رہے گی اور وہ اس سے آگے نہیں بڑھ سکتی انہوں نے کہا کہ اس طرح دھرنوں سے حکومتوں کو نہیں گرایا جا سکتا۔
تحریک سے حکومتیں نہیں جاتیں ہم نے 126 روز دھرنا دیا لیکن حکومت نہیں گئی، امید ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی، جو بول رہے ہیں استعفے دیں گے، وہ اپنے فیصلے پر غور کریں، استعفوں سے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، حکومت کے 3 سال ہوگئے ایک سال رہ گیا چوتھے سال انتخابی سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن مارچ میں ہوں گے جن سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی، فضل الرحمان اگر سینیٹ الیکشن میں خود حصہ لیں گے تو انکے غصے میں کمی ہوجائےگی، اوپن ووٹ پر پی پی اور مسلم لیگ دونوں نے میثاق جمہوریت میں دستخط کئے اب مکر گئے، یہی وہ سینٹ ہے جس میں 64 ووٹ تھے تھوڑی دیر میں کم ہوگئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت نہ ہو اور ممبرمیں جرات ہووہ سینہ تان کرووٹ دےسکے، سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ میں اپوزیشن کو حصہ لینا چاہیے، اپوزیشن سے توقع رکھتا ہوں عقل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، جس نے الیکشن لڑنا ہوتاہے وہ مارکیٹ میں ہوتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست بند گلی میں داخل ہونے کا نام نہیں، سیاست میں مذاکرات ہی بہترین آپشن ہوتا ہے، ہم اپوزیشن کو کوئی ٹف ٹائم نہیں دے رہے ، جو وہ کریں گے وہی ہم کریں گے، پیپلز پارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ، پی ڈی ایم آج یہ جو بھی فیصلہ کریں گے، کل لال حویلی کے باہر جواب دوں گا۔
وزیرداخلہ نے کہا بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مودی کشمیر کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، ہم نے کشمیرکوآزاد کرانا ہے۔


مشہور خبریں۔
چار صہیونی وزیروں کا مغربی کنارے پر مکمل قبضہ کرنے کا مطالبہ
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:چار اعلیٰ صہیونی وزراء نے مغربی کنارے پر مکمل طور
اپریل
بین گوئیر کے تل ابیب میں اشتعال انگیز بیانات
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی Itmar Ben Gower نے دعویٰ
اگست
ہر10 میں سے 6 امریکی ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس واپس آنے کے مخالف:ایک سروے
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر
مارچ
غریب عوام کے لئے آج بڑا دن ہے:وزیر خزانہ
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سالوں
دسمبر
وائٹ ہاؤس کے افریقی نژاد عملے کا اجتماعی استعفیٰ
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے وائٹ ہاؤس کے افریقی نژاد عملے کی
جون
عرب نیٹو نام کی کوئی چیز نہیں ہے: ریاض
?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے
جولائی
انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق قانون اگلے ہفتے منظور کرالیا جائے گا
?️ 14 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے
نومبر
القادر ٹرسٹ کیس سزا معطلی کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواستیں دائر، ڈائری نمبر الاٹ
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ
جولائی