پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 5 برس میں 6 کروڑ 89 لاکھ کے جرمانے عائد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص اور غیر معیاری سروس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 برس میں پی ٹی اے نے غیر معیاری سروس فراہم کرنے پر مختلف ٹیلی کام آپریٹرز پر مجموعی طور پر 6 کروڑ 89 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے، جب کہ اسی مدت میں 39 شوکاز نوٹس اور 17 وارننگ لیٹرز بھی جاری کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر ہونے اور انٹرنیٹ کے مختلف مسائل کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر کی 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ، رائٹ آف وے کے مسائل، تجارتی بجلی تک محدود رسائی، بجلی چوری اور تخریب کاری کے واقعات بھی نیٹ ورک میں خلل کا باعث بن رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سروس کا معیار خطرناک حد تک گر گیا ہے، آپریٹرز کے دعوؤں کے باوجود نیٹ ورک دستیابی اب بھی لائسنس کے معیار تک نہیں پہنچ سکی۔

پی ٹی اے کے مطابق سال کی پہلی ششماہی میں سروس سے متعلق 8 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 99.17 فیصد حل کر دی گئی ہیں۔

رواں سال کے دوران کوالٹی چیک کے لیے 89 پلانڈ سروے اور 78 کمپلینٹ بیسڈ سروے مکمل کیے گئے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سروس کے معیار کی عدم تعمیل پر آپریٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور نیٹ ورک مسائل کے حل کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔

پی ٹی اے نے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ شکایات کے فوری حل کے لیے کمزور سروس والے مقامات کی نشاندہی کی جائے۔

دریں اثنا، پی ٹی اے کے جرمانوں سے متعلق 11 کیسز تاحال عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیوزیلینڈ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط

?️ 22 دسمبر 2025نیوزیلینڈ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط نیوزیلینڈ اور بھارت

پنجاب اسمبلی میں 5 اراکین اسمبلی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

?️ 8 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)پنجاب اسمبلی کے ‘متنازع’ اجلاس میں جمعرات کو پی ٹی آئی

25 فیصد افراد کے لئے مہنگائی بڑھی ہے

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے

عمران خان جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نے وزیر اعظم

فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم

امریکہ اپنے قونصلر کو قازقستان چھوڑنے پر راضی

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:  جیسا کہ قازقستان بدامنی کے چھٹے دن میں داخل ہو

کینیڈا: غزہ میں بھوک تباہ کن سطح پر پہنچ گئی ہے

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس بات

شی جن پنگ: چین دوسروں کے خلاف جارحیت یا غنڈہ گردی نہیں چاہتا

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق  شی جن پنگ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے