پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا۔ ۔ریفرنس رجسٹرارآفس میں جمع کرانے کے بعد فوراً واپس لے لیا گیا۔ریفرنس کے مسودے میں ترمیم کر کے دوبارہ جمع کیا جائے گا۔

ریفرنس میں مزید قانونی پہلووں کو شامل کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نہیں ادا کر رہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ریفرنس میں حکمراں اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا۔ گذشتہ ماہ پی ڈی ایم نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سی ای سی اور ای سی پی نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش کی۔پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پوری ریاستی مشینری اور ای سی پی کی حمایت کے باوجود شکست دی گئی ۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ آج تمام لوگوں سے شام 6 بجے ایف 9 پارک اسلام آباد میں پرامن احتجاج کی اپیل کرتاہوں۔ شام ساڑھے 7 بجے کے درمیان لوگوں سے مخاطب ہوں گا۔ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف پرامن احتجاج کیلئے لوگ گھروں سے نکلیں۔ واضح ہے کہ تحریک انصاف نے آج اسلام آباد،لاہور اور پشاور میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی تیاری مکمل کر لی ہے، جبکہ پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک مارکیٹ 86 ہزار 444 پوائنٹس کی بلند سطح پر

?️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100

ایرانی جوہری سائنسداں کے قتل کیس میں 14 افراد کے خلاف فرد جرم عائد

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی جوہری سائنسداں شہید فخری زادہ کے قتل کیس میں 14

چین کی 46 امریکی کمپنیوں پر پابندی

?️ 22 جون 2026سچ خبریں:چین کی وزارت خزانہ نے 46 امریکی کمپنیوں کی مصنوعات کو

سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کا ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم

?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مقدمہ کے

حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس، تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار

?️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی

آئی جی پنجاب کی پی ٹی آئی کارکن پر تشدد کی تردید، ہلاکت کی وجہ حادثہ قرار

?️ 11 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکستان تحریک

امریکی کانگریس میں ٹرمپ کا پہلا خطاب کیسا رہا؟

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس میں پہلا خطاب شدید تنازعات

امریکا کا مکروہ چہرہ بے نقاب، امریکی فوج افغانستان میں منشیات کی اسمگلنگ کی سب سے بڑی وجہ ہے

?️ 29 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اہم اجلاس ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے