?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا آغاز اور نومبر کے دوران کراچی میں ’ بڑی عوامی ریلی’ نکالنے کا اعلان کردیا۔
آج جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے کراچی کے دورے کے دوران کیا گیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جن میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی اور جمال صدیقی شامل تھے۔
سلمان اکرم راجہ نے موجودہ سیاسی صورتحال، چیئرمین عمران خان کی رہائی کی حکمت عملی اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ نے اعلان کیا کہ نومبر میں ’ کراچی میں ایک بڑی عوامی ریلی منعقد کی جائے گی’ ، جس کے بعد حیدرآباد اور دیگر بڑے شہروں میں بھی اسی نوعیت کے اجتماعات ہوں گے تاکہ ملک گیر عوامی رابطہ مہم کو فروغ دیا جا سکے۔
سینئر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹی عمران خان کی رہائی کے لیے متحد اور متحرک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کو انہوں نے پی ٹی آئی میں ’ سیاسی تجدید کی لہر’ قرار دیا۔
بیرسٹر سلمان اکرم نے کہا: ’ ہم آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہیں۔ سچ اور انصاف کی جیت ہوگی۔ عمران خان کے خلاف بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات عدالتوں میں غلط ثابت ہو رہے ہیں۔ تاہم انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، لیکن یہ بے بنیاد مقدمات جلد ختم ہو جائیں گے۔’
انہوں نے چ کا پیغام دہراتے ہوئے کہا: ’ سرپرستِ اعلیٰ عمران خان نے قوم کو ہدایت دی ہے کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھیں، جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔ انہوں نے پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ ظلم و ناانصافی کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر میں ریلیوں کے ذریعے عوام سے رابطہ کیا جائے۔’
سندھ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ’ گزشتہ 17 سالوں میں سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔’
انہوں نے کہا کہ کراچی سے لے کر اندرونِ سندھ تک تمام شہر زبوں حالی کا شکار ہیں، قانون کی بالادستی نہ ہونے اور بدامنی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
بیرسٹر سلمان اکرم نے کہا کہ انہوں نے خود سندھ کے کئی شہروں کا دورہ کیا اور ’ ہر جگہ مایوسی اور ویرانی کا منظر دیکھا۔’
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’ پیپلز پارٹی کی بدعنوانی نے سندھ کے عوامی وسائل کو لوٹ لیا ہے، لیکن اب سندھ کے عوام جاگ چکے ہیں۔ جہاں بھی ہم گئے، ہمیں عمران خان کے لیے زبردست عوامی حمایت ملی۔ سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، وہ عمران خان جیسے ایماندار، بہادر اور قوم کے مخلص رہنما کو چاہتے ہیں۔’
عمران خان، جو اگست 2023 سے قید میں ہیں، اس وقت اڈیالہ جیل میں190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور مئی 9 کے واقعات سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیگر مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی نے بارہا اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پارٹی بانی تک رسائی محدود کر دی گئی ہے اور ان کے اہل خانہ، وکلا اور ساتھیوں کو ان سے ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے پارٹی نے کہا تھا کہ عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ اگر انہیں پیرول پر رہا کیا جائے تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت دیگر مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسی ماہ کے اوائل میں پارٹی نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا سکتا ہے تاکہ ان کی اپنے اہل خانہ اور قانونی ٹیم سے ملاقاتوں کو روکا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
سعودی دربار میں ہائی الرٹ،شاہ سلمان پریشان
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:باخبر سعودی ذرائع نے بتایا کہ سعودی بادشاہ کو امریکی حکومت
فروری
جنرل فیض کے دورے کے بارے میں فواد چوہدری کا بیان سامنے آگیا
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنرل
ستمبر
اسرائیل کو جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور کرنے کی کوشش جاری ہے:لبنانی وزیر داخلہ
?️ 16 اکتوبر 2025اسرائیل کو جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور کرنے کی کوشش جاری
اکتوبر
عالمی بینک کی پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر کی پیشکش
?️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے
ستمبر
سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق
?️ 30 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے
اگست
پنجاب: کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلئے خصوصی ہدایات جاری
?️ 3 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں کورونا سے فوت افراد کی تدفین کیلئے خصوصی ہدایت
اپریل
مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم کی عدالتی اصلاحات سے متعلق مقبوضہ علاقوں میں ہونے
اپریل
پاک افغان بارڈر ایک ماہ بعد کھول دیا گیا
?️ 2 نومبر 2021چمن(سچ خبریں) پاک افغان باب دوستی بارڈر ایک ماہ کے بعد شہریوں
نومبر