🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)ای سی پی نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے خلاف دائرریفرنسز کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو کل 12بجے سنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے سربراہ سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بینج نے پی ٹی آئی منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز 197 ووٹ حاصل کرکے پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے جبکہ حریف امیدوار پرویز الہٰی کی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا تھا۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہٰی نے منحرف اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھیجے گیے ریفرنس میں منحراف اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی تھی کیونکہ انہوں نے پارٹی لائن کے خلاف حمزہ شہباز کو ووٹ دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے منحرف صوبائی اراکین اسمبلی میں راجا صغیر احمد، ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر احمد چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، ذوار حسین وڑائچ، نذیر احمد خان، فدا حسین، زہرا بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔
پرویز الہٰی نے ریفرینس میں بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کی ہدایات کے خلاف 25 اراکین صوبائی اسمبلی نے حمزہ شہباز کو ووٹ کاسٹ کیا تھا، جس کے بعد ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جبکہ منحرف اراکین نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔
آج سماعت کے دوران 10 منحرف اراکین کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل خالد اسحٰق نے دلائل دیے کہ منحرف اراکین کو یکم اپریل کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کا دعوت نامہ ملا نہ ہی ایجنڈا دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف 2 اراکین کو 7 اپریل کو شو کاز نوٹس ملا، اس کے علاوہ دیگر کسی بھی رکن کو کوئی نوٹس نہیں ملا۔
خالد اسحٰق نے کہا کہ 18 اپریل کو جو ڈیکلریشن بھجوایا گیا تھا اس کی کاپی بھی اراکین کو نہیں ملی اور اراکین کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا بھی کوئی موقع نہیں دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کی ہدایات یا فیصلہ کہیں نہیں ہے۔
وکیل خالد اسحٰق نے مؤقف اپنایا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس سے متعلق بعد میں ایک جعلی دستاویز بنائی گئی، اور عمران خان روزانہ اراکین اور الیکشن کمیشن کی تضحیک کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے ٹھیک کہا ہے کہ فلور کراسنگ سرطان ہے، تاہم ‘پارٹی ڈکٹیٹرشپ’ بھی سرطان ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ اگر پارٹی چیئرمین کی ہدایات کو درست مان بھی لیا جائے تب بھی نا اہلی نہیں بنتی کیونکہ پرویز الہٰی کو ووٹ دینے اور ووٹنگ کے دن غیر حاضر نہ رہنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہی نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا تو ارکان ووٹ دینے کے لیے آزاد تھے جبکہ پارٹی چیئرمین نے کہیں ہدایت نہیں کی کہ بائیکاٹ کی صورت میں مخالف امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے۔
منحرف رکن عائشہ نواز کے وکیل جاوید ملک نے خالد اسحٰق کے دلائل اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ جواب الجواب کے ساتھ عمران خان کے اتھارٹی لیٹر پر دستخط جعلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ریفرنسز عمران خان نہیں بھجوانا چاہتے تھے۔
جاوید ملک نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو الیکشن میں شکست ہوئی اور وہ متاثرہ پارٹی ہیں جبکہ پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع تھی۔
الیکشن کمیشن کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن نے استفسار کیا کہ کیا تحریک عدم اعتماد کے ہوتے ہوئے اسپیکر ریفرنس بھجوا سکتے تھے؟
پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کہا گیا کہ پارلیمانی پارٹی کی ہدایات نہیں تھیں جبکہ آرٹیکل 63 اے میں پارلیمانی پارٹی کا صرف ذکر ہے تفصیل بیان نہیں کی گئی، پارٹی سربراہ یا اراکین کی اکثریت فیصلہ کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دلیل بھی بلاجواز ہے کہ پرویز الہٰی کے مد مقابل امیدوار کو ووٹ دینے سے منع نہیں کیا گیا کیونکہ یکم اپریل کو تمام اراکین اسمبلی کو پرویز الہٰی سے متعلق ہدایات دی گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ نے بھی خط کے ذریعے اراکین کو آگاہ کر دیا تھا۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے فیصلے کے حوالے سے ٹوئٹ بھی کیا جس سے لاکھوں لوگوں نے پڑھا۔
انہوں نے مؤقف پیش کیا کہ 3 اپریل کو وزیراعلی کا الیکشن نہیں ہو سکا، 4 اپریل کو سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے بھی خط کے ذریعے اراکین کو مطلع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ منحرف اراکین نے فلیٹیز ہوٹل میں اجلاس میں بھی شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی نے ٹی سی ایس کورئیر کی اصل رسیدیں جمع کروا دیں۔
علیم خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس اسٹیج پر اضافی دستاویزات جمع نہیں ہو سکتیں۔ الیکشن کمیشن نے کورئیر کمپنی کی رسیدیں جمع کروانے کی اجازت نہیں دی۔
بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے منحرف ارکان کو صفائی کا بھرپور موقع دیا، کسی بھی رکن نے شوکاز کا جواب نہیں دیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تحریری جواب میں بھی اراکین نے ووٹ دینے کا اعتراف کیا ہے، الیکشن کمیشن میں سماعت کا مقصد یہی ہے کہ اگر پارٹی چیئرمین کے ڈیکلریشن میں کوئی کمی رہ گئی ہو تو پوری کی جا سکے۔
مشہور خبریں۔
ایران میں گرفتار ہونے والے موساد کے جاسوسوں کی تفصیلات
🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی انٹیلی جنس نے صیہونی خفیہ تنظیم موساد سے تعلق رکھنے
جولائی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی، وزیرخزانہ
🗓️ 16 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں
اکتوبر
جی ڈی پی گروتھ مستحکم ہوگی تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں:شوکت ترین
🗓️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جی
اکتوبر
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت کی اِن کیمرا سماعت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق
اکتوبر
افغانستان میں کیسی حکومت ہو، فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے: بابر افتخار
🗓️ 10 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر
جولائی
وزیر اعظم نے مغربی ممالک میں حجاب پر پابندی کو سیکولر انتہاپسندی قرار دے دیا
🗓️ 14 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مغربی ممالک میں حجاب پر
جون
کوئٹہ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
🗓️ 6 جولائی 2021بلوچستان( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی
جولائی
امریکہ نے 27 غیر ملکی اداروں کو بلیک لسٹ میں قرار دیا
🗓️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: کامرس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر برائے صنعت و سلامتی (BIS) نے بدھ
نومبر