پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما فواد چودھری اور فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے اداروں کو ٹارگٹ کر لیا، یہ باقاعدہ منصوبے کے تحت ایکٹ کر رہے ہیں، "سو پیاز اور سو چھِتر” کا محاورہ ن لیگ پر فٹ آتا ہے، مولانا فضل الرحمان کا لہجہ بھی آئین سے باہر ہو رہا ہے، پنجاب ان کے ہاتھ سے نکل چکا، مسترد ٹولہ اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سسلین مافیاز ہیں، مولانا فضل الرحمان بڑی عجیب باتیں کرتے ہیں، مولانا کو گفتگو کرنے کا سلیقہ نہیں ہے، فیصلوں پر تنقید کی جاسکتی ہے لیکن دھمکیوں پر نہیں اترنا چاہیے، حمزہ شہباز الیکٹڈ وزیراعلیٰ نہیں ہے، 529 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ججز کےخلاف مہم چلائی جارہی ہے، حمزہ شہباز 3 ماہ سے عدالتی فیصلوں کے تحت ہم پر مسلط ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عدالت نے ڈپٹی سپیکر کو طلب کیا لیکن وہ نہیں آئے، فل کورٹ بنانا چیف جسٹس کا اختیار ہے، ن لیگ عدلیہ کو ٹارگٹ کر رہی ہے، یہ سپریم کورٹ پر کل حملے کا ارادہ رکھتے ہیں، مریم نواز کا جب کیس شروع ہوا تو انہوں نے کہا ہمارے پاس ویڈیوز ہیں، یہ ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت ایکٹ کر رہے ہیں، ٹرسٹی اور خیراتی وزیراعلیٰ کی آئین میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو بلیک میل کیا گیا تو ہمیں تشویش ہوگی، مولانا فضل الرحمان کا لحجہ آئین سے باہر ہو رہا ہے، وہ سپریم کورٹ کو تھریٹ کر رہے ہیں، ہم واحد حل انتخابات کو سمجھتے ہیں، الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں عام انتخابات کی طرف بڑھنا ہے جس کے لیے بات چیت ضروری ہے، سپریم کورٹ کے آرڈر کی انہوں نے کل 2 بار توہین کی، 41 ممبران جنہوں نے پنجاب کابینہ میں حلف اٹھایا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، موجودہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے کے قابل نہیں، نئے الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ذریعے انتخابات نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ جعلی وزیراعلیٰ کو ہم پر بٹھا دیا گیا ہے، پنجاب ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، ضمنی انتخابات میں عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے، یہ مسترد شدہ لوگوں کا ٹولہ ہے، یہ لوگ اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں، ان سے کوئی ادارہ محفوظ نہیں ہے، یہ چوسنی لے کر اقتدار میں آئے تھے، 25 مئی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئیں، ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ دباؤ پیدا کرکے اپنی مرضی کا فیصلہ لیں۔

سابق وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ڈپٹی سپیکر چابی والا کھلونا ثابت ہوئے، ڈپٹی سپیکر نے فیصلے کی غلط تشریح کی، 50 روپے کے سٹام پر نواز شریف دوائی لینے گیا تھا اب تک واپس نہیں آیا، مریم نواز ضمانت پر ہیں اور سرکاری پروٹوکول لے کر پھر رہی ہیں، شہباز شریف پر کرپشن کیسز ہیں 2 سال سے ضمانت پر ہیں، ان کو ہر بار جسٹس (ر) قیوم چاہیے، یہ اب نہیں ہوگا، فیصلہ کن فورس پاکستان کےعوام ہیں یہ 17 جولائی کو ثابت ہوچکا ہے، حمزہ شہباز کو اچکن پہننے کا بہت شوق ہے، حمزہ شہباز برائیڈل فیشن شو میں جاکر اپنا شوق پورا کرلیں۔

مشہور خبریں۔

السیسی کا یمن کے سیاسی حل کے لیے مصر کی حمایت پر زور

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی صدارتی کونسل کے وزیر دفاع محسن الداعری نے مصر

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں

?️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی مالیاتی ادارے نے بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات

عراق میں امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا

?️ 24 اپریل 2022سچ خبریں:  عراقی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ

انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل کی برملا مذمت کرنی چاہئے۔ وزیراعلی بلوچستان

?️ 12 جولائی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نہتے

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں بڑھنے کی پیشنگوئی کر دی

?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان

ایران میں اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ پر عوامی جوش و خروش

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی

قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آؤٹ

?️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025

صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

?️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے