?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزاد اراکین اسمبلی نے مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے بجائے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اراکین کے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پر غور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور کل الیکشن کمیشن جاکر دستاویز جمع کرائیں گے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی سے ’بلے‘ کا انتخابی نشان چھن جانے کے بعد آزاد حیثیت میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کے مجلس وحدت المسلمین میں ضم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے بتایا تھا کہ پارٹی اجلاسوں میں اس موضوع پر بہت زیادہ بحث ہوئی ہے اور کئی آپشنز زیر غور ہیں، حتمی فیصلہ آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔
تاہم بعدازاں پی ٹی آئی کی مجلس وحدت المسلمین کے ذریعے مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئی تھیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست جمع نہیں کرائی، الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کے تحت ترجیحی فہرست جمع کرانے کا وقت بھی گزر چکا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ تاریخ گزرنے کے بعد ترجیحی فہرست میں تبدیلی یا اضافہ ممکن نہیں ہے، فہرستوں میں ترجیح تبدیلی کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کسی نام کو نکالا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی کوالحاق کے باوجود مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے غزہ سے فوجی انخلا کا منصوبہ امریکہ کو دے دیا
?️ 5 اکتوبر 2025اسرائیل نے غزہ سے فوجی انخلا کا منصوبہ امریکہ کو دے دیا
اکتوبر
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع
?️ 20 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی
اپریل
کیا صہیونی منصوبے کو خطے سے مٹانے کا مرحلہ آ گیا ہے؟
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے نئے پیغامات اور مساوات پر
مئی
اسحاق ڈار کے رکن شوگر ایڈوائزری بورڈ ہونے کی خبر درست نہیں۔ عطاتارڑ
?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کیا
جولائی
شمالی مقبوضہ فلسطین میں آبپاشی کے نیٹ ورکس پر ٹارگٹ سائبر حملہ
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے الجلیل علیا کے علاقے اور مقبوضہ علاقوں کے
اپریل
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام؛ 7 ماہ میں 50 ہزار بلا سود قرضے فراہم
?️ 26 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمد
جون
جنرل سلیمانی کو روسی افسر کا حیرت انگیز تحفہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل قاسم سلیمانی کو شام میں سازوسامان کی کمی کا سامنا
جنوری
امریکی فوجی قافلہ شام میں داخل
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی فوجی قافلہ جنگی ساز و سامان کے ساتھ غیر
دسمبر