پی ٹی آئی کی تحریک سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔ عرفان صدیقی

عرفان صدیقی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے جاری ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے خوشی سے پاکستان آئیں، احتجاج کے جو طریقے انہوں نے برطانیہ میں دیکھے ہیں ان کے مطابق بیشک احتجاج بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی کے بیان کے مطابق کے پی میں اے پی سی موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے بلائی جا رہی ہے، ہم کسی ایسی سازش کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟ پی ٹی آئی کی تحریک سے کوئی خوف نہیں، 5 اگست کو دس دن رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہماری کوئی دلچسپی نہیں، اس لئے کوئی میٹنگ بھی اب تک نہیں بلائی، مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں لیکن چھت پر چڑھ کر پی ٹی آئی کو آوازیں نہیں دیں گے، 26ویں ترمیم کے بعد جو ترمیم جب بھی آئے گی وہ 27ویں ہو گی لیکن اس وقت حکومت ایسی کسی ترمیم پر کام نہیں کر رہی۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ 9 مئی کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے جرم تھے تو مجرموں کو سزائیں بھی ملنی چاہییں، محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بلا وجہ بیان بازی اور تشہیر ان کا شیوہ نہیں، وقت آنے پر متحرک سیاسی کردار بھی ادا کریں گے۔

مشہور خبریں۔

بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے۔ گورنر پنجاب

?️ 16 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت

جنوبی لبنان سے تل ابیب تک داغے گئے میزائلوں کا کیا پیغام تھا؟

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  عبرانی اور لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان

امریکہ کا مائک

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے شمالی کوریا کے رہنما

لندن تک پہنچیں نتین یاہو کی بدعنوانیاں

?️ 29 جون 2023سچ خبریں: ایک یہودی تاجر نے لندن کی ایک عدالت میں پیش

اسرائیل کے لیے جنگ جیتنے کا تصور کرنا بھی مشکل 

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ اس بات کا اعتراف کیا کہ غزہ کے

وزیر خارجہ نے بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات کی تردید کر دی

?️ 25 اپریل 2021استنبول(سچ خبریں)متحدہ عرب امارات کے دورے پر یہ خبریں سامنے آ رہی

غزہ دنیا کا سب سے بھوکا خطہ ہے: اقوام متحدہ

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی اسرائیل اور امریکہ کے فریبکارانہ منصوبے کے

صہیونی ڈاکٹر بھی فلسطینی مریضوں کے مجرم

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی حمایت کرنے والے ڈاکٹروں کی تنظیم نے اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے