?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا دیتے ہوئے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑ کر سابق وزیراعظم عمران خان سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جیسا کہ میں نے 9 مئی کے واقعات کی واضح الفاظ میں مذمت کی تھی، اب میں نے سیاست سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے میں پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے کر عمران خان سے راہیں جدا کر رہا ہوں۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیرا ملٹری رینجرز کی مدد سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ملک میں احتجاج کیا گیا اور اس دوران توڑ پھوڑ اور پرتشدد واقعات بھی پیش آئے۔
احتجاج کے بعد فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے کم از کم 13 سینئر رہنماؤں کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کو پہلا بڑا دھچکا اس وقت لگا تھا جب اس کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پارٹی سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پھوٹنے والے فسادات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے اہم عہدیداروں، رہنماؤں، سابق وزرا اور رکن قومی اسمبلی پارٹی سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے دنگے فسادات کی مذمت کرتے ہوئے ’اختلاف رائے‘ پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے، چھڑوائی جارہی ہے، کن پٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوا رہے ہیں۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر دوران سماعت عمران خان نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہو رہی ہے، جس طرح پی ڈی ایم کا ووٹ بینک ختم ہو رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف کارکنان اور خواتین کے لیے پریشان ہوں، جس طرح کارکنان اور خواتین کے ساتھ سلوک کیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک کے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
جون
رفح پر زمینی حملے کو لے کر صیہونی فوج تذبذب کا شکار
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی نہیں جانتے کہ
فروری
اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کی جبری یروشلم منتقلی کی مذمت کی
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: تنظیم نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ یہ
جنوری
امریکہ کا یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے کہا کہ ارجنٹائن اور دیگر
جنوری
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت پاکستانی روپے میں کی جائے گی
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ افغانستان
ستمبر
متحدہ عرب امارات صیہونی دوستی؛ دیگ سے زیادہ چمچے گرم
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے غزہ کے
مئی
دمشق میں ایک فوجی بس کے راستے میں دو دھماکے
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے الرائیس پل
اکتوبر
ایران کے ساتھ مذاکرات پھر سے شروع کرنے کے لیے تیار ہیں: امریکہ
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ
جولائی