?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے خلاف ایک بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے ان کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کہتے ہیں کہ گزشتہ 13 سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، ہم سندھ کے ہر ایک ادارے پر پٹیشن فائل کریں گے جب کہ صوبے میں آئین کی خلاف ورزی بھی جاری ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ صوبے میں جمہوریت کا قتل ہوگیا، جمہوریت کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ایک رکن بھی اپوزیشن سے نہیں ہے ، سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈروں کو بات نہیں کرنے دی گئی اور عجلت میں صوبائی بجٹ کو منظور کیا گیا ، سندھ کا بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں، سندھ میں تیرہ سال کے دوران ایک ہزار 400 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔
دوسری طرف سندھ کو ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی والا صوبہ قرار دے دیا گیا ، بلوچستان کے پسماندہ ضلع میں مہنگائی کی شرح سب سے کم ہے ، ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے ، جس میں حیران کن انکشافات ہوئے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں سندھ میں سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ بلوچستان میں مہنگائی کی شرح سب سے کم رہی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے بعد مہنگائی میں پنجاب کا دوسرا نمبر رہا ، سندھ اور پنجاب کے بعد مہنگائی کے لحاظ سے شہر اقتدار کا تیسرا نمبر ہے ، کراچی میں مہنگائی ملک بھر کے باقی تمام شہروں سے زیادہ ریکارڈ ہوئی جب کہ سکھر اور خضدار میں مہنگائی کی شرح سب سے کم ریکارڈ ہوئی ، دیگر شہروں کی نسبت مہنگائی کے لحاظ سے اسلام آباد کا چھٹا نمبر ہے ، کراچی کے بعد فیصل آباد، گجرانوالا میں زیادہ مہنگائی ریکارڈ ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
پارلیمنٹ میں بجٹ پلان کی ناکامی کے بعد نئے فرانسیسی وزیراعظم کے لیے مشکل حالات
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی پارلیمنٹ کی جانب سے 2026 کے بجٹ پلان کی
دسمبر
یورپی یونین کا انسٹاگرام پر 405 ملین یورو جرمانہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے کمیشن نے اعلان
ستمبر
برطانوی فوجی کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے خوفناک تجربے کی داستان
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ایک انگریز شہری، جو اسرائیلی فوج میں شامل ہے، نے حزب
نومبر
پاکستانی سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان کی پیپلز پارٹی کے بانی اور فوجی حکمرانی کے
مارچ
شام میں امریکی قابضین کی داعشی دہشتگردوں کو فوجی تربیت
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی فوجی شام میں
اپریل
برطانوی نرسوں کی بڑے پیمانے پر ہڑتال کی تیاری
?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:پورے برطانیہ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں 100000 سے زیادہ نرسیں
دسمبر
شام- ترکی تعلقات کا تناظر؛ دونوں فریق کتنا اسکور کر سکتے ہیں؟
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ترکی اور شام کے درمیان مذاکرات کی ممنوعہ ناکامی کے باوجود
مئی
2021 میں اقوام متحدہ کے 25 امن فوجی ہلاک
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2021 میں اقوام متحدہ کے
فروری