?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) عہدیداروں کی اندرونی ردوبدل کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہفتے کے روز 7 رکنی ’مذاکراتی کمیٹی‘ تشکیل دے دی جس میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ کمیٹی کس کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔
یہ نوٹیفکیشن اس وقت سامنے آیا جب موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی 25 مئی کو اختیارات کے ساتھ بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی ’پیشکش‘ کی مذمت کی۔
صرف ایک روز قبل عمران خان نے ریاستی اداروں سے ایک اور پرجوش اپیل کی تھی کہ وہ فوری طور پر اپنی پارٹی کے ساتھ بیٹھیں، بات کریں اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے کوئی حل تلاش کریں۔
تاہم وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف دونوں نے پی ٹی آئی سربراہ کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف سیاسی قوتوں سے ہوسکتے ہیں، تخریب کاروں یا دہشت گردوں سے نہیں۔
پی ٹی آئی کے سربراہ کی جانب سے اسد عمر کی جگہ عمر ایوب خان کو پارٹی کا نیا سیکریٹری جنرل تعینات کرنے کے فوراً بعد پارٹی سربراہ کی ہدایت پر مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔
ٹیم شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس بپی، مراد سعید اور حماد اظہر پر مشتمل ہوگی۔
تاہم پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اس کمیٹی کی تشکیل پر حیرت کا اظہار کیا اور کچھ نے نشاندہی کی کہ مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بننے والے بہت سے رہنما تو جیل میں ہیں یا گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔
بظاہر ایک بہادر چہرہ دکھاتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ نے ان لوگوں کے خالی کردہ عہدوں کو دوبارہ بھرنے میں مصروف دن گزارا جنہوں نے ’دباؤ‘ کے سامنے جھک کر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
جہاں ان کے مخالفین نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو غدار کے طور پر پیش کرتے ہوئے کئی ’مذمتی دیواریں‘ بنائیں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے واپس اوپر کا عزم ظاہر کیا۔
عمران خان نے زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں کو بتایا کہ انہیں فوج سے کوئی رنجش نہیں ہے اور وہ آنے والے دنوں میں کچھ بڑے سرپرائز دینے کے لیے تیار ہیں، یہ آزمائشی وقت بدلنا ہے۔
پی ٹی آئی کے سربراہ مسلسل اس خدشے کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ کچھ حلقے انہیں گرفتار، نااہل یا قتل کر کے ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تاہ ہفتے کے روز، پی ٹی آئی کے سربراہ نے بہت سی باتیں کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت کریں گے، جن کی مدد پرویز خٹک اور دیگر سینئر رہنما کریں گے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی نے کالم نگار رؤف حسن کو پارٹی کا نیا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا۔
ان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر پی ٹی آئی کے سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، رؤف حسن نے کہا کہ وہ میڈیا اور اس کے کارکنان کے ساتھ پارٹی کے تعلقات کو نئے سرے سے استوار کرنے کی کوشش کریں گے۔


مشہور خبریں۔
سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے 20 شہریوں کو گرفتار کرلیا
?️ 23 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی
ستمبر
ہم اے ٹی ایم نہیں ہیں: امریکی رکن
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: ریاست کولوراڈو سے امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن نمائندہ لارین
ستمبر
ایران نے 53 سال بعد اردن کی عقبہ بندرگاہ کی چھٹی کردی!
?️ 22 جولائی 2026سچ خبریں: علاقائی ڈیسک کے انچارج علیرضا مجیدی نے ایران کے میزائلوں
جولائی
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
?️ 17 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت
مئی
لبنان میں جنگ بندی ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کا حصہ: حزب اللہ
?️ 13 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں وفاداری برائے مزاحمت دھڑے کے رکن حسن
جون
سنہری دور کی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے ’پی ٹی وی فلکس‘ کا آغاز
?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تنہائیاں، دھوپ کنارے ہو یا ففٹی ففٹی، ان
اپریل
جی ڈی پی گروتھ مستحکم ہوگی تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں:شوکت ترین
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جی
اکتوبر
واٹس ایپ اسٹیٹس پر ری ایکشن بٹن کی آزمائش
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس یعنی
ستمبر