?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں سوائے بانی کے ہر رہنما کو گالیاں پڑ چکی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صاحبزادہ حامد رضا کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ آپ کے والد مرحوم کے ساتھ نیاز مندی تھی ایک لمبا عرصہ سیاسی رفاقت بھی رہی۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں کلٹ ہے، سیاسی سوچ و سیاسی رفاقت کا کوئی تصور نہیں، اِس وقت پی ٹی آئی کے اندر آدھے درجن گروپ ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سوائے بانی کے ہر رہنما کو گالیاں پڑچکی ہیں اور پڑتی رہیں گی، بانی کے مفادات کی قربان گاہ پر ورکرز، رہنما ملک کا مفاد سب بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں بانی کی ہمشیرہ صاحبہ اور پارٹی کی لیڈرشپ میں شدید مفادات کی جنگ ہو، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی وزارت اعلیٰ بچانے کے لئے رہائی فورس لانچ کرکے وفاداری کا یقین دلا رہے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء کا گروہ جن کا سارا سیاسی وجود بانی کی معرفت اور مرہون منت ہے وہ کیمرہ پر آکر مارکیٹ ویلیو بنا رہے ہیں، اِن سب میں ایک قدر مشترک ہے، سب چاہتے ہیں خان اندر رہے تا کہ اُن کی دکانیں کھلی رہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا پاکستان ایران اور چین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے امریکہ کے دباؤ میں ہے؟
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے اپنے اہم ہمسایہ ممالک ایران اور چین کے ساتھ
مئی
نواز شریف کو باہر جانے دینا ہماری غلطی تھی: وزیر اعظم
?️ 18 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم کے
فروری
یورپی کمیشن اور کونسل کے صدر کی بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ چین اور یورپی یونین
جولائی
اسرائیل لبنان کی دلدل میں غرق
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت میں شدت اور خاص طور
ستمبر
عراق میں صیہونی خفیہ اڈے کی تازہ ترین تفصیلات
?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:عراقی حکام اور پارلیمانی ذرائع کے مطابق صحرائے نجف میں صیہونی
مئی
اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دنیا میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے اس
مئی
عطوان: ایران کا شرم الشیخ میں شرکت سے انکار ہوشیار اور قابل تعریف ہے
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: رائی ال یوم کے سکریٹری جنرل نے شرم الشیخ اجلاس
اکتوبر
گزشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ نے صیہونی فوج کے ساتھ کیا؛ خود فوج کا اہم اعتراف
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی سرحدوں
اکتوبر