?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے، عمر ایوب بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن نے بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کم از کم 6 ماہ سے ممبر ہونا ضروری ہے، ہم نے تیسری دفعہ انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں، ہم نے الیکشن رولز کے مطابق الیکشن کرائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ہمیں 4 درخواستیں ملیں جن کی سکروٹنی کے بعد 3 درخواستیں منظور کی گئیں، جب کہ نوید انجم خان کی درخواست مسترد کی گئی کیوں کہ انہوں نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی سپورٹڈ امیدوار کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دیگر امیدواروں کی جناب سے کاغذات واپس لیے جانے کے بعد بیرسٹر گوہر کے خلاف کوئی امیدوار نہیں رہا اور وہ بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے، سیکریٹری جنرل کے پینل کے لیے ہمیں ایک ہی درخواست ملی جس کی وجہ سے عمر ایوب کو بھی بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹر اپارٹی انتخابات میں علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوچکے ہیں۔
اس موقع پر فیڈرل الیکشن کمشنر سندھ نورالحق قریشی نے بتایا کہ فیڈرل سمیت صوبوں میں بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن قوانین کے مطابق کروائے گئے، خاوند بخش اور حلیم عادل دونوں کے پینلز کو نمبر آلاٹ کیا گیا، تاہم پینل نمبر 2 سے محمد ظہیر نااہل ہوئے، قوانین کے تحت ایک بھی ممبر نا اہل ہو جائے تو پورا پینل ڈسکوالیفائی ہو جاتا ہے، اس لیے سندھ میں حلیم عادل شیخ کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکوٹ کا چوہدری پرویز الہٰی کو آج 2 بجے پیش کرنے کا حکم
?️ 31 اگست 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں اور سرکاری
اگست
پاکستان اور ازبکستان نے 573کلومیٹرطویل ریلوے منصوبے کو مکمل کرنے کا معاہدہ کیا
?️ 16 جولائی 2021اسلام اباد(سچ خبریں ) پاکستان اور ازبکستان نے کابل کے راستے مزار
جولائی
اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات کے لیئے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 28 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات
مئی
یوریشیا کی نظر میں حزب اللہ
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: اتوار کے روز علاقائی تجزیہ کاروں نے تل ابیب کو
اکتوبر
شہبازشریف نے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان
مارچ
یوکرین جنگ میں بائیڈن کی کارکردگی سے امریکی ناراض
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے تازہ ترین
مئی
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
?️ 25 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی
مارچ
بن گوئیر کی کابینہ میں واپسی اور گولان کا صیہونی حکومت کی کرپٹ کابینہ پرغصہ
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: بین گویر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور جنگ
مارچ