پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے، عمر ایوب بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن نے بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کم از کم 6 ماہ سے ممبر ہونا ضروری ہے، ہم نے تیسری دفعہ انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں، ہم نے الیکشن رولز کے مطابق الیکشن کرائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ہمیں 4 درخواستیں ملیں جن کی سکروٹنی کے بعد 3 درخواستیں منظور کی گئیں، جب کہ نوید انجم خان کی درخواست مسترد کی گئی کیوں کہ انہوں نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی سپورٹڈ امیدوار کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر امیدواروں کی جناب سے کاغذات واپس لیے جانے کے بعد بیرسٹر گوہر کے خلاف کوئی امیدوار نہیں رہا اور وہ بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے، سیکریٹری جنرل کے پینل کے لیے ہمیں ایک ہی درخواست ملی جس کی وجہ سے عمر ایوب کو بھی بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹر اپارٹی انتخابات میں علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر فیڈرل الیکشن کمشنر سندھ نورالحق قریشی نے بتایا کہ فیڈرل سمیت صوبوں میں بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن قوانین کے مطابق کروائے گئے، خاوند بخش اور حلیم عادل دونوں کے پینلز کو نمبر آلاٹ کیا گیا، تاہم پینل نمبر 2 سے محمد ظہیر نااہل ہوئے، قوانین کے تحت ایک بھی ممبر نا اہل ہو جائے تو پورا پینل ڈسکوالیفائی ہو جاتا ہے، اس لیے سندھ میں حلیم عادل شیخ کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ یمنی گیس لوٹنے کے درپے

?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی مستعفی حکومت کے عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ امریکی

ہانگ کانگ ایئر کارگو نے ویوو پر پابندی لگادی

?️ 13 اپریل 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں)ٹیک جائنٹ ویوو کے موبائل فونز کارگو میں آتشزدگی

مشرقی شام میں دہشتگردانہ حملہ؛10 عام شہری شہید

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:مشرقی شام کے صوبے دیر الزور میں آئیل فلیڈ میں کام

افریقہ میں داعش کے پھیلاؤ کا راز / دہشت گرد کیسے غذائیت پاتے ہیں؟

?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں: افریقہ میں داعش کا پھیلاؤ دہشت گردی کے نقشے

حکومت اور اپوزیشن کے مابین  میچ کے انکارپر فیاض الحسن کا ردعمل

?️ 24 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب حکومت اور اپوزیشن

جوہر ٹاؤن دھماکے میں بیرونی عناصر ملوث ہونے پر تحقیقات جاری

?️ 26 جون 2021لاہور(سچ خبریں) جوہر ٹاؤن دھماکے کے حوالے سےقانون نافذ کرنے والے اداروں

اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر

حماس کی صیہونی حکومت کو ڈیڈ لائن

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے