?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے وفاقی وزیر اسد عمرکے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے معافی لینے اور وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، اسد عمر نے میڈیا پر پی ایم ڈی احتجاج کے لیے سہولت کاری کے الزامات اور لانگ مارچ پر”کُٹ لگانے”کی دھمکی دی تھی۔
پی ایف یو جے رہنماؤں نے وزیر اعظم کے نام پیغام میں کہا کہ ایسے وزراء کو اخلاقی تربیت دیں ورنہ یہ اپنی ہی پارٹی کے لیے نقصان کا باعث بنیں گے۔صدر پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار نے اسد عمر کے میڈیا پر پی ڈی ایم کی سہولت کاری کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے ہم مطمئن ہیں کہ معتدل صحافتی ادارے اور صحافی خبر کی ترسیل اور غیر جانبدارانہ رائے عوام کے سامنے رکھنے کے علاوہ کسی قسم کی غیر جمہوری کوشش کاحصہ نہیں ہیں، ایسی کسی بھی شرانگیزی سے پاکستان اور عوام سمیت کسی کا بھلا نہیں ہو گا۔
سیکرٹری پی ایف یو جے جنرل ناصر زیدی نے اسلام آباد میں احتجاجی لانگ مارچ کی صورت میں مار پڑنے کے بیان پر اسد عمر اور وفاقی حکومت کو خبردار کیا کہ مارنے اور روکنے کی باتیں پہلی بار نہیں سن رہے، بلکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی تاریخ قربانیوں اور مزاحمت سے عبارت ہے، اگر کسی کو زور بازو آزمانا ہے تو اب بھی آزما کر دیکھ لے، ہم کسی صورت میڈیا پر پابندیاں یا آزادی صحافت و اظہار رائے پر قدغن قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایف یوجے نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی اپنےمقصد کوہمیشہ مقدم رکھا ہے اور اب بھی اسی لیے جدوجہد کر رہی ہے تاکہ پاکستان میں صحافت اور آزادی اظہار پر قدغن لگانے والی غیر جمہوری قوتوں کو ان کے ارادوں سے باز رکھا جا سکے۔پی ایف یو جے رہنماؤں نے وزیراعظم سے اسد عمر کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔


مشہور خبریں۔
یوکرین اینکریج میں طے پانے والے مفاہمت پر عمل درآمد میں رکاوٹ ڈال رہا ہے: پیوٹن کا معاون
?️ 1 جون 2026 سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے معاون یوری اوشاکوف نے
جون
اردوغان اور مخالفین کے درمیان آئینی ترمیم کی بحث گرم
?️ 30 مئی 2025 سچ خبریں: اگر آج کل آنکارا کے اخبارات کے صفحات پلٹیں، تو
مئی
صیہونی حکومت کا غزہ پر فضائی حملہ
?️ 20 جون 2026سچ خبریں: فلسطینی مقامی ذرائع نے آج ہفتہ کو غزہ شہر کے جنوب
جون
سماج دشمن عناصر کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ضروری، کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔ مریم نواز
?️ 4 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
مارچ
یوکرین کا روس پر ایک سال کے اندر سب سے بڑا ڈرون حملہ
?️ 27 جون 2026سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین نے ایک سال میں سب
جون
اسرائیل کئی دہائیوں سے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ خواجہ آصف
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جون
فلسطینی مجاہدین کا قابض فوج کو خصوصی پیغام
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں پیش قدمی کے بارے میں صہیونی
نومبر
زلزلے سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی
?️ 26 جنوری 2022کیلیفورنیا(سچ خبریں) زلزلے کیسے آتے ہیں کیا زمین کی حرکت کی وجہ
جنوری