?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے ایک دھڑے نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ عمران شفیق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ قانون بنیادی آئینی حقوق بالخصوص اظہار رائے کی آزادی، پریس کی آزادی اور قانونی عمل کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ترمیم شدہ قانون کی متعدد دفعات حد سے زیادہ وسیع، مبہم اور من مانے طریقے سے نافذ کی گئی ہیں، جس سے شہری آزادیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
اہم اعتراضات میں ’سوشل میڈیا پلیٹ فارمز‘ کی مبہم تعریف شامل ہے جس کا اطلاق مختلف آن لائن خدمات پر کیا جاسکتا ہے اور ’غیر قانونی اور جارحانہ‘ مواد کو ریگولیٹ کرنے کی دفعات شامل ہیں، جنہیں موضوعی اور غلط انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پٹیشن میں تنقید اور اختلاف رائے پر پابندیوں کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
مزید برآں، درخواست میں چیپٹر ون اے، خاص طور پر سیکشن 2 سی اور 2 بی کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی کو دیے گئے وسیع اختیارات پر روشنی ڈالی گئی ہے، جو مناسب نگرانی کے بغیر آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
سیکشن 2 (ٹی) اور 2 (وی) کے تحت کونسل اور ٹربیونل کے قیام کو آزادی اور غیر جانبداری کے فقدان پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید برآں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیمی قانون آئین کے آرٹیکل 2-4، 8، 10 اے، 14، 18-19 اے، 25، 33 اور 37-38 میں درج بنیادی حقوق کے منافی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس قانون نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو غیر متناسب طور پر متاثر کیا ہے جس سے پریس کی آزادی اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو دبایا جا سکتا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے پیکا 2025 کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے اس کے نفاذ کو بالخصوص صحافیوں کے خلاف روکنے کے لیے فوری حکم امتناع کی استدعا کی ہے۔
مشہور خبریں۔
سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت ہلالی
?️ 8 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن
جنوری
واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
دسمبر
آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن
اپریل
عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے الیکشن کمیشن کے ذریعے مخصوص نشستیں بانٹنے کے ناقابل قبول منصوبے بنا رہے ہیں .ترجمان تحریک انصاف
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ
فروری
بنگلہ دیش کی صورتحال
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں سے جاری مظاہروں کے بعد
جولائی
کیا ٹرمپ صیہونیوں کی حمایت میں حکم جاری کریں گے؟
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: نیویارک پوسٹ نے اعلان کیا کہ اس نے ایک سرکاری
جنوری
لانگ مارچ: آئینی خلاف ورزی کا خطرہ واضح ہو تو عدلیہ مداخلت کرے گی، چیف جسٹس
?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان
نومبر
یمنی ڈورن حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات،امریکہ،فرانس اور برطانیہ کی مشترکہ کانفرانس
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یہ کہتے ہوئے کہ یمنی حملوں کا
فروری