?️
کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے نے کینیڈا جانیوالے مسافروں کیلئے ضروری ہدایات جاری کی ہیں جن میں پروازسے 72 گھنٹے قبل کوروناٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے اور ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی طور پر ساتھ رکھنے کی شرط عائد کردی ہے، طیارےمیں بیٹھنےسےقبل مسافروں کاپی آئی اے کے ڈاکٹرمعائنہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں کے لیے ایس او پیزجاری کردیے، جس میں کہا ہے کہ کینیڈاجانیوالےمسافروں کیلئےپروازسے72 گھنٹے قبل کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی طور پر ساتھ رکھنے کی شرط عائد کی ہے۔
قومی ایئرلائن کی جانب سے 5 سال یا اس سے زائد عمرکے مسافروں کیلئے کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کینیڈاجانے والے مسافروں کو پروازسے قبل موبائل ایپ پر تفصیل جمع کرانا ہوگی۔ایس او پیز کے مطابق مسافروں کو کینیڈا میں قرنطینہ کرنے سے متعلق پلان بھی ایپ پردرج کرناہوگا جبکہ طیارےمیں بیٹھنےسےقبل مسافروں کاپی آئی اے کے ڈاکٹرمعائنہ کریں گے۔
دوسری جانب پی آئی اے نے کینیڈا کے لیےبراہ راست پروازوں کے معاملے پر مسافروں کےکوروناٹیسٹ سےمتعلق لیباریٹریزکی فہرست جاری کردی ہے، جس میں 25 مستندلیباریٹریزکی کوروناوائرس ٹیسٹ قابل قبول ہوگی۔
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی کے12لیباریٹریزواسپتالوں سےکورونا ٹیسٹ کرائےجاسکتےہیں، کینیڈاجانے والے مسافروں کوفلائٹ سے72 گھنٹے قبل ٹیسٹ کرانالازمی ہوگا۔یاد رہے کینیڈین وزیرٹرانسپورٹ نے پاکستان پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات کی تھی۔
مشہور خبریں۔
ڈیڑھ برس کے دوران ہمیں تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز ملے، وزیراعظم
?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ 15،
جولائی
پی کے کے نے انحلال کا اعلان کیا
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں: ترکی کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کردستان ورکرز پارٹی
مئی
اکیسویں صدی کا سب سے بڑا خطرہ؛ روسی صدر کی زبانی
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردانہ
اپریل
گوگل کا پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18
اکتوبر
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 30.66 فیصد اضافہ
?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مہنگائی کی
نئی نسل کو قرآنی تعلیمات سے آشنا کروانے کے لئے حکومت پر عزم ہے
?️ 18 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق
جون
فلسطینی نے اسرائیلی سے کہا تم دیر سے پہنچے، مشن پورا ہو گیا
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے
دسمبر
سعودی عرب کا ایٹمی انرجی ایجنسی کو 3.5 ملین ڈالر کا عطیہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی
ستمبر