پی آئی اے نے کابل کیلئے معمول کا فلائٹ آپریشن شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا

?️

کراچی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے کابل کیلئے معمول کا فلائٹ آپریشن شروع نہ کرنے کا فیصلہ مسافروں کی کم تعداد کے باعث کیا ہے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی آج(بدھ کو) کوئی پرواز کابل نہیں جائے گی، چارٹرڈ پرواز بھی مطلوبہ تعداد نہ ہونے کے باعث نہیں چلائی جارہی۔

انہوں نے بتایا کہ کابل کیلئے صرف خصوصی پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی پرواز 13 ستمبر کو مسافروں کو لے کر کابل گئی اور وہاں سے مسافروں کو واپس لائی تھی۔

افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے6249 کابل کے مقامی وقت کے مطابق 9:45 پر پہنچی۔ اس سلسلے میں کابل ائیرپورٹ کے لیے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے عملےکے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ افغانستان میں پاکستان کے سفیر جناب منصور احمد ودیگر سفارتی عملے نے بھی کاوشیں کیں۔ تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پروازہینڈل کی جبلہ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔

پی آئی اے کا عملہ بین القوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا۔ عالمی بینک اور بین القوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا تھا۔ کابل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلی بین القوامی مسافر پرواز تھی۔ اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان میں خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے۔ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور پوری دنیا کے لیے یہ آپریشن بہت اہم ہے ، سب ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ امید ہے کہ جلد مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

ھآرتض: جنگ کا خاتمہ اسرائیل کو بین الاقوامی فورمز پر مقدمہ چلانے سے نہیں روک سکے گا

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار ھآرتض کے مطابق غزہ جنگ کا خاتمہ بھی

فواد چوہدری نے پاکستانی خواتین کے لئے شاندار تحفے کا اعلان کیا

?️ 31 مئی 2021مکوآنہ (سچ خبریں) عمران حکومت کی زبردست پالیسیاں ، وفاقی وزیر سائنس

اسرائیل نے مغربی ممالک کو بھی مشکل میں ڈال دیا

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ بنی گانٹز اور

عاشورہ کے دوران موبائل سروس حسب ضرورت بند کرنے کی ہدایت

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے محرام الحرام میں سکیورٹی

روس نے شمال مشرقی شام میں بھاری فوجی ساز و سامان بھیجا: المیادین

?️ 28 مئی 2022سچ خبریں:  المیادین کے ذرائع نے بتایا کہ روس نے شمال مشرقی

یدیعوت آحارینوت کا دعویٰ: غزہ کو امداد فراہم کی جائے گی

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ذرائع نے یدیعوت آحارینوت کے ساتھ ایک انٹرویو

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان فلسطینی شہید

?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:نابلس شہر میں اسرائیلی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے زخمی

مہنگائی میں کمی آرہی ہے

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے