🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے کو ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے قومی ایرلائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اےکے بینکس اکاونٹ منجمد کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی ، قومی ایئرلائن نے دو سال سے فیڈرل ایکسائز کے 4.50 ارب روپے ادا کرنے تھے ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں جن سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے اب تک ریکوری کی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے ۔
ترجمان پی آئی اے نے ایف بی آر کے فیصلے کو پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ مطلوب ٹیکس کی رقم 2016 سے2020 تک کی ہے، وفاقی کابینہ کا پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل کے مکمل ہونے تک 2016 سے لے کر 2020 تک کی رقم منجمد رکھنے کا فیصلہ موجود ہے۔
ترجمان کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے متضاد ایف بی آر کا اکاونٹ منجمد کرنے کا فیصلہ پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی پرچم بردار ادارے کی بین القوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گی۔ترجمان کے مطابق 2021 کے تمام بقایا جات پہلے سے ہی جنوری 2022 میں ادا کئے جارہے ہیں، پی آئی اے کے قومی ادارے اور حکومت پاکستان کی ملکیت ہونے باوجود ایسا قدم اٹھانا نا قابل فہم ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت نے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کو مقبوضہ فلسطین کا سفر کرنے سے روکا
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں: اسپن پارلیمانی وفد کے سربراہ پر ویزا پابندی کے باعث
مئی
فوج بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔
🗓️ 7 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی
جولائی
عراق کو امریکی جارحیت کا جواب دینا چاہیے
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن اور حکومتی قانون اتحاد کے رکن طائر
جنوری
امریکیوں میں بائیڈن کی غیر مقبولیت نے ٹرمپ کو پیچھے چھوڑا
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں: امریکہ میں مارننگ کنسلٹنگ پول سے پتہ چلتا ہے کہ
جون
حماس واحد فلسطینی ریاست کے قیام کے خواہاں
🗓️ 23 مئی 2024سچ خبریں: کئی یورپی ممالک نے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے
مئی
بن زاید اور السیسی کے درمیان قاہرہ میں مشترکہ خطرات کے بارے میں گفتگو
🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آج
اگست
ایران کے جوابی ردعمل کے انتظارمیں تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کا زوال
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ نے اطلاع دی ہے کہ شیکل
اگست
سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی:بابر اعوان
🗓️ 13 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں جاری تین روزہ اوورسیز کنونشن سے
مارچ