پی آئی اے کا قبل از وقت ریٹائر ہونے والے ملازمین کے حق میں اہم اعلان

ائیر لائن

?️

کراچی(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے قبل از وقت ریٹائر ہونے والے ملازمین کے حق میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  رضاکارانہ علیحدگی اسکیم (وی ایس ایس) کے تحت قبل از وقت ریٹائر ہونے والے تقریباً 2 ہزار ملازمین کے واجبات کی ادائیگی آئندہ ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا بیان احتجاجی ملازمین کے ان الزامات کے ایک روز بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وی ایس ایس واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سےسخت دباؤ کا شکار 2 ملازمن ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے۔ساتھ ہی انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے ان کے ‘معاشی قتل’ پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

پی آئی کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ کراچی میں نیشنل بینک آف پاکستان میں ایئرلائن کا ایک خصوصی اکاؤنٹ کھولا گیا ہے جس کو اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان (اے جی پی) کا زونل آفس کنٹرول کرے گا۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ مذکورہ اکاؤنٹ میں فنڈز منتقل کیے جاچکے ہیں، پی آئی اے وزارت ہوا بازی اور اے جی پی کے تعاون سے آئندہ ہفتے سے ادائیگیوں کا آغاز کرے گی۔

خیال رہے کہ تقریباً 2 ہزار پی آئی اے ملازمین نے 31 دسمبر 2020 کو ختم ہونے والی وی ایس ایس سہولت سے فائدہ اٹھایا تھا اور ایئرلائن انتظامیہ نے 31 جنوری تک تمام واجبات کلیئر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

ایئرلائن نے حساب لگایا تھا کہ اسے ملازمین کے واجبات ادا کرنے کے لیے 9 ارب 80 کروڑ روپے درکار ہیں جو اس نے وفاقی حکومت سے جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

بیان میں بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد وزارت خزانہ نے 9 ارب 60 کروڑ روپے جاری کیے تھے تاہم یہ فنڈز اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان (اے جی پی) کے آڈٹ سے مشروط تھے۔جس پر پی آئی اے نے اس اقدام کے باعث ملازمین کو ادائیگیوں میں ہونے والے ممکنہ تاخیر پر سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب وی ایس ایس اسکیم سے مستفید ہونے والے ملازمین نے اب تک تنخواہیں یا ریٹائرمنٹ کے واجبات نہ ملنے پر پی آئی اے وی ایس ایس کمیٹی کے پلیٹ فارم سے 15 اور 16 فروری کو کراچی اور اسلام آباد میں اس تاخیر کے خلاف احتجاج کیا تھا۔چنانچہ ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سی ای او پی آئی اے اور سیکریٹری ہوا بازی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے نتیجے میں حالیہ اقدام سامنے آیا جس کے نتیجے میں آئندہ ہفتوں سے ملازمین کو ادائیگیاں ممکن ہوں گی۔

مشہور خبریں۔

میڈلین جہاز، وہ فرشتہ جو بھوکے بچوں کو بچاتا ہے۔ عین مطابق نقاط سے مسافروں تک

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: انسانی امداد لے جانے والے میڈلین جہاز نے صیہونی حکومت

نتن یاہو کا نسل کشی نیٹ ورک کا واحد مقصد غزہ کی مکمل تباہی ہے: ترکی 

?️ 4 اگست 2026سچ خبریں: ترکی کی عدالت و ترقی پارٹی کے نائب صدر اور

وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی:وزیر داخلہ

?️ 26 فروری 2022لاہور (سچ خبریں)  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید

یومِ مزدور پر وزیر اعظم کا اہم پیغام، مزدوروں کی بہتری کے لئے پرعزم ہیں

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وزیر اعظم  عمران خان نے کہا کہ حکومت محنت

سعودی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے بعد نو جہازوں کا باب المندب سے گزرنے کا منصوبہ منسوخ 

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں: فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق، سعودی

صیہونی انتہا پسند وزیر کے منصوبے پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل

?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے صیہونی وزیر خزانہ کے فاشسٹ موقف پر

24 گھنٹے میں 24 صیہونی مخالف کاروائیاں

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ

امریکہ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی دھمکیوں کی پرواہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے