?️
کراچی: (سچ خبریں) قومی ائیر لائن پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز نے کثرت رائے سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں ووٹ دیدیا۔پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی سالانہ اجلاس پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کراچی میں ہوا جس میں پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی پی آئی اے ہولڈنگ لمیٹڈ میں منتقلی کیلئے ووٹنگ ہوئی۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق اجلاس میں وفاقی سیکرٹری نجکاری کمیشن، سیکرٹری ایوی ایشن، مالیاتی مشیر کے قانونی ماہرین، سی ای او پی آئی اے ، تمام ڈائریکٹرز، شیئر ہولڈرز کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے موجود تھے۔
اجلاس میں شیئر ہولڈرز نے کثرت رائے سے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی میں منتقلی کے حق میں ووٹ دے دیا۔
اس موقع پر چیئرمین اور سی ای او پی آئی اے نے شئیر ہولڈرز سے خطاب میں کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے شیئر ہولڈرز کی آراء پر عمل کرتے ہوئے ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات کیے اور گزشتہ برس کی پرفارمنس کے باعث ائیرلائن نے 13 سال بعد آپریٹنگ منافع کمایا ہے، پی آئی اے کے حصص کے کاروبار میں 700 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ ایاسا آڈٹ کلیئر ہونے کے بعد پی آئی اے جون 2024 سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
حکام کا کہنا تھا حکومت بہت سنجیدگی سے پی آئی اے کی بہتری کیلئے مشکل اقدامات لے رہی ہے اور اس اجلاس میں اعلیٰ حکومتی افسران کی موجودگی اس امر کی ضمانت ہے۔


مشہور خبریں۔
لندن میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے اور اپنی حکومت کے خلاف
مارچ
ملک میں مہنگائی کی تفصیلات سامنے آگئی
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا
نومبر
روس کی ایلون مسک کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیرترین
جون
صیہونی کابینہ کی تشکیل،نیتن یاہو یا مخالف اتحاد
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں سیاسی اپوزیشن جماعت کے رہنما صیہونی حکومت کی
مارچ
قومی اسمبلی کی کارروائیاں قانون کی عدالت میں چیلنج نہیں کی جاسکتیں:حکومت
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر محسن
مارچ
امریکی ہائی لیول وفد کے اسلام آباد دورے کے اہداف
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: آج اور کل امریکہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی
مئی
یوکرین میں ہماری جنگ نیٹو کے ساتھ ہے:روس
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین
مئی
ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کا کینسر ہیں: بولٹن
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:جان بولٹن نے ریپبلکنز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے
اپریل