?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی آزاد جموں و کشمیر پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، سردار قمر زمان، چودھری محمد ریاض اور سردار تنویر الیاس خان کی بھی بطور خصوصی مدعوئین اجلاس میں شرکت کی۔
بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں کے درمیان وادی کی سیاسی صورتِ حال سے متعلق بات چیت اورعوامی مسائل اور ان کے حل پر بھی تبادلہ خیال ہوا جب کہ تنظیمی انفرااسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے پر بھی روز دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے سیاسی صورت حال پر اپنی تجاویز سے آگاہ کیا، اس موقع پر راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ چودھری محمد یاسین، فیصل ممتاز راٹھور، چودھری لطیف اکبر، سردار جاوید ایوب اور سردار محمد یعقوب خان بھی شریک تھے۔
اسی طرح میاں عبدالوحید، جاوید اقبال بندھانوی، سید باذل نقوی، سید ضیاء قمر، چوہدری قاسم مجید اور چودھری عامر یاسین، عامر غفار لون، چودھری علی شان، جاوید بٹ، رفیق نیر، سردار احمد صغیر، نبیلہ ایوب اور چودھری پرویز اشرف بھی شریک ہوئے۔
دوسری جانب اجلاس میں طے ہوا کہ آزادکشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی یا حکومت کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ صدر آصف زرداری کریں گے، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے متوقع امیدوار کا نام بھی صدر آصف زرداری فائنل کریں گے۔


مشہور خبریں۔
مستند دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا، وزیرِ داخلہ
?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کے
نومبر
فلسطین کی آزاد ریاست ضرور قائم کی جائے گی: اردگان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے پیر کے روز دعویٰ
جنوری
دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، وزیراعظم بخوبی آگاہ ہیں۔ مصدق ملک
?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا
اگست
اسرائیلی فوج کو مہلک دھچکا اور نصراللہ کی دھمکیوں پر عمل
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا مشترکہ اور جدید حملوں کے مرحلے میں
اپریل
لبنان کا الیکشن امریکہ اور اسرائیل کی شکست کا منظر تھا: باسل
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کی الطیار الوطنی الحر پارٹی کے سربراہ جبران باسل
مئی
مسجد الاقصی پر صیہونی حملے پر حماس کا ردعمل
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے
اپریل
حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل کرنے کے لیے تیار
?️ 4 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف
جولائی
عراق میں7 ترک فوجی ہلاک
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:عراقی کردستان کی پی کے کے پارٹی کا کہنا ہے کہ
مئی