?️
جیکب آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر اعجاز جکھرانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نوازشریف کو دئیے گئے پروٹوکول کا نوٹس لے۔انہوں نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار غلام علی کٹو نے بھائیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے پیپلز پارٹی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔
9 مئی واقعات میں ملوث ملک دشمن عناصر کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا ہے۔میر اعجاز جکھرانی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے درمیان معاہدہ عارضی ہے۔الیکشن کمیشن ن لیگی قائد نوازشریف کو دیے پروٹوکول کا نوٹس لے۔جب کہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کا ہم خیال جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو گیا، ذیلی کمیٹیوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تجاویز مرتب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق (ن) لیگ اور ایم کیو ایم کی ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات پر دونوں جماعتوں کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق سندھ و بلوچستان کے لیے (ن) لیگ کے کوآرڈینیٹرز ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ میں (ن) لیگ کے امیدواروں کا انتخاب کوآرڈینیٹرز صوبائی تنظیم کی مشاورت سے کریں گے۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی رہائشگاہ پر آئی پی پی رہنمائوں سے ملاقات کی اور انہیں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت زیر انعقاد سیمینار میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر محمود مولوی، جنرل سیکریٹری علی جونیجو و دیگر موجود تھے، جبکہ ایم کیو ایم وفد میں سابق وفاقی وزیر امین الحق، سابق رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف اور بیرسٹر حسان صابر شامل تھے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے نمائندے نے امریکہ اور 3 یورپی ممالک کو خبردار کیا
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں اور ایجنسی میں اسلامی
ستمبر
اسرائیل کا وجود تباہی کے دہانے پر
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے نیتن یاہو کی کابینہ
جنوری
غزہ میں بھوک اور نسل کشی, مغرب کی حمایت سے عربوں کی خاموشی اور ذلت تک
?️ 28 جولائی 2025غزہ میں بھوک اور نسل کشی, مغرب کی حمایت سے عربوں کی
جولائی
فوج کی تحویل میں موجود ملزموں کو میسر سہولتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کی تحویل میں موجود ملزموں
دسمبر
برطانیہ کیسے صیہونیوں کی خدمت کر رہا ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی قابض حکومت کے قیام سے لے کر اب تک
فروری
نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیمی بل منظور ہوگا، چیئرمین سینیٹ
?️ 14 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے
ستمبر
نصراللہ کی خود اعتمادی نے ہمیں پریشان کر دیا ہے:صیہونی سکیورٹی ریسرچ سینٹر
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:تل ابیب یونیورسٹی سے وابستہ صیہونی سکیورٹی ریسرچ سنٹر نے اس
ستمبر
جنگ بندی کی آڑ میں جنوبی لبنان میں صہیونی کیا کر رہے ہیں؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ سے وابستہ وفاء للمقاومت بلاک
دسمبر