🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے مزید مہنگا کر دیا۔
فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے اضافے کے بعد 331 روپے 38 پیسے ہوگی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 34 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے اور نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز روپے کی قدر میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافے کی وجہ سے رواں ہفتے کے آخر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
دونوں بڑی پیٹرولیم مصنوعات پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 10 سے 14 روپے اور 14 سے 16 روپے فی لیٹر تک بڑھائی جا سکتی ہیں جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی تقریباً 10 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ 31 اگست کو نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مسلسل دوسری مرتبہ اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی۔
31 اگست کو نگران حکومت کو آئے ابھی ایک ماہ کا بھی عرصہ نہیں ہوا تھا لیکن اس کے باوجود لگاتار دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور اس عرصے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا تھا۔
اس سے قبل 16 اگست کو بھی نگران حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب 17 روپے 50 پیسے اور 20 روپے کا اضافہ کردیا تھا۔
یکم اگست کو گزشتہ حکومت نے اپنی آئینی مدت مکمل ہونے سے قبل پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا تھا۔
سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے پوری کوشش کی کہ عالمی منڈی میں ہونے والے اضافے کا عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔
انہوں نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ان کے اعلان کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے ساتھ 273 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی تھی۔
مشہور خبریں۔
افغان امن میں پاکستان کا ایک کلیدی کردار رہا ہے
🗓️ 11 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں میجر
جولائی
عمران خان کی درخواست پر جسٹس علی باجوہ کی سماعت سے معذرت
🗓️ 7 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے پی ٹی
نومبر
2023 میں اسرائیل کو درپیش تین چیلنجز
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں 2023 میں صیہونی حکومت
دسمبر
وزیر اعظم کا چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت سے انکار
🗓️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری کے
اکتوبر
ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی ایک کروڑ 85 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے
اپریل
بجلی نہ ہونا ایک عام سی بات ہوتی جا رہی ہے:یوکرین
🗓️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:یوکرین میں بجلی فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں
نومبر
پاکستان ’کوپ 28 کانفرنس‘ میں ماحولیاتی انصاف کا متمنی ہوگا، نگران وزیراعظم
🗓️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عالمی رہنماؤں کو
ستمبر
کراچی پر کرائم تھرلر فلم ’مداری‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان
🗓️ 21 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی خون آلود سیاست
اپریل