پیمرا کا عمران خان سے متعلق لیٹر ایک سیاہ دور کا آغاز ہے

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پیمرا کا عمران خان سے متعلق لیٹر ایک سیاہ دور کا آغاز ہے، سیاست کو اس نہج پر نہ لایا جائے کہ واپسی کا راستہ نہ ہو، میں نیوٹرل تھا لیکن اب مکمل طور پر عمران خان کے ساتھ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے لیاقت باغ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی وزیر داخلہ پنجاب کے ہمراہ تھے، آر پی او راولپنڈی نے وزیر داخلہ پنجاب کو سکیورٹی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پورے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ کوئی اور جلسہ کرے انہیں بھی سیکیورٹی دیں گے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 12 لوگوں پر مقدمہ ہے لیکن ہماری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، لا ڈیپارٹمنٹ سے پوچھا ہے کابینہ کی منظوری سے ن لیگ کے رہنماؤں پر مقدمات کا اندراج کریں گے، شہباز گل پر مقدمہ جلد بازی میں کیا گیا اور مجھے بھی نیوٹرل کہا گیا، میں نیوٹرل تھا لیکن اب مکمل طور پر عمران خان کے ساتھ ہوں۔

ادھر راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے انٹیلی جنس اداروں نے پنجاب حکومت کو الرٹ جاری کردیا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی ٹھریٹس کے باعث لیاقت باغ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں، جہاں ان کے خطاب کے لیے بلٹ پروف ڈائس نصب کردیا گیا ہے، جلسہ گاہ و گردنواح کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کے 3 ہزار سے زائد جوان تعینات کیے گئے ہیں، لیاقت باغ میں جلسہ گاہ کی مانیٹرنگ کے لیے 25 مقامات پر کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جب کہ بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

کینیڈا اور امریکہ کے 4 ہوائی اڈوں کے پبلک ایڈریس سسٹم ہیک، حماس کی تعریف

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: ہیکرز نے حال ہی میں کینیڈا کے تین اور امریکہ

بھارت نے آبی منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات پرغور کی یقین دہانی کرا دی

?️ 25 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)آبی منصوبوں پر مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد وطن واپس پہنچ

گلگت: مطالبات کے حق میں مظاہروں کو ایک ماہ مکمل، حکومت، ایکشن کمیٹی کے مذاکرات ناکام

?️ 1 فروری 2024گلگت: (سچ خبریں) گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ، غیر مقامی افراد

پشاور: خیبرپختونخوا کی 10 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا

?️ 31 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کی نئی 10 رکنی کابینہ نے حلف

خطے میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتائج کے بارے میں شام کا انتباہ

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: بیروت میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں

شامی سالویشن فرنٹ کی 4 اسٹریٹجک پوائنٹس سے لاعلمی / حقیقی مخالفین راستے میں ہیں

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے تجزیہ کار "عبدالباری عطوان” نے شامی اپوزیشن

بائیڈن عربوں کو صیہونی جال میں پھسانے میں ناکام

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے موجودہ امریکی صدر پر الزام عائد

میڈیا کی آزادی کے کھوکھلے امریکی دعوے؛ ایک اور ثبوت 

?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع کے نئے احکامات کے بعد صحافی بغیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے