?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پیمرا کا عمران خان سے متعلق لیٹر ایک سیاہ دور کا آغاز ہے، سیاست کو اس نہج پر نہ لایا جائے کہ واپسی کا راستہ نہ ہو، میں نیوٹرل تھا لیکن اب مکمل طور پر عمران خان کے ساتھ ہوں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے لیاقت باغ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی وزیر داخلہ پنجاب کے ہمراہ تھے، آر پی او راولپنڈی نے وزیر داخلہ پنجاب کو سکیورٹی پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پورے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ کوئی اور جلسہ کرے انہیں بھی سیکیورٹی دیں گے۔
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 12 لوگوں پر مقدمہ ہے لیکن ہماری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، لا ڈیپارٹمنٹ سے پوچھا ہے کابینہ کی منظوری سے ن لیگ کے رہنماؤں پر مقدمات کا اندراج کریں گے، شہباز گل پر مقدمہ جلد بازی میں کیا گیا اور مجھے بھی نیوٹرل کہا گیا، میں نیوٹرل تھا لیکن اب مکمل طور پر عمران خان کے ساتھ ہوں۔
ادھر راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے انٹیلی جنس اداروں نے پنجاب حکومت کو الرٹ جاری کردیا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی ٹھریٹس کے باعث لیاقت باغ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں، جہاں ان کے خطاب کے لیے بلٹ پروف ڈائس نصب کردیا گیا ہے، جلسہ گاہ و گردنواح کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کے 3 ہزار سے زائد جوان تعینات کیے گئے ہیں، لیاقت باغ میں جلسہ گاہ کی مانیٹرنگ کے لیے 25 مقامات پر کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جب کہ بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف بھوک پر حماس کا ردعمل
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے غزہ کے عوام کو بھوک سے مرنے
ستمبر
سوشل میڈیا پر کچھ لکھنے سے پہلے ضرورسوچیں: فیصل قریشی
?️ 5 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی
جولائی
یوکرائنی فوج نے تمام روسی ڈرون مار گرائے
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا
دسمبر
پاکستانی اداکاراؤں پر حریم شاہ کی شدید تنقید
?️ 6 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی
جولائی
یورپ کو بجلی کی وسیع بندش کے لیے تیار رہنا ہوگا
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: آسٹریا کی وزیر دفاع کلاڈیا ٹیٹر نے یورپی ممالک کو
دسمبر
امریکہ کی بالادستی کیوں کم ہو رہی ہے ؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:منگل کو، برکس گروپ کا 2023 اجلاس اس گروپ کے 5
اگست
لبنان میں صیہونی جاسوس ڈرون برآمد
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:لبنان کے پہاڑوں پر گرنے والا ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون برآمد
مارچ
طالبان کے وزیرداخلہ پہلی بار میڈیا کے سامنے
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کے موجودہ وزیر داخلہ جو اس تنظیم کےسینئر نائب رہنما
مارچ