?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کل پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی، جن افراد کو دوسری ویکسین لگنی ہے وہ ضرور بروقت ویکسینیشن کے لیے جائیں۔ کل 2لاکھ67ہزار953لوگوں کو ویکسین لگائی گئی،
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کل پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سےزائدافرادکی ویکسی نیشن کی گئی، کل2لاکھ67ہزار953لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔
یاد رہے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایک سال ہو گیا عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، 2021 میں کورونا سے یومیہ اموات 15 ہزار سے زیادہ ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ لوگوں سے درخواست ہے جلد ویکسینیشن کے لیے ویکسین سینٹر جائیں۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ جن افراد کو دوسری ویکسین لگنی ہے وہ ضرور بروقت ویکسینیشن کے لیے جائیں۔
خیال رہے ملک بھر میں جہاں کورونا کا قہر جاری ہے وہیں کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کرونا وائرس سے 92مریض جاں بحق جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار500کے قریب پہنچ گئی۔


مشہور خبریں۔
ترکی، لبنانی اور سعودی وفود کا شام کا دورہ
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا ایک
دسمبر
یمنی فوج کی تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی تفصیلات
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمن کے صوبہ البیضا میں
جولائی
لبنان کی جنگ بندی اور صہیونی دشمن کی شکست کے منظر نامے
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی جو دو
نومبر
ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی بینکنگ کورٹ میں ویڈیو لنک پیشی کی درخواست مسترد
?️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس چیئرمین
فروری
2025 جنگ کا سال ہوگا:اسرائیلی آرمی چیف
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال زمیر نے دعویٰ کیا ہے
مارچ
پناہ گزینوں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں
?️ 11 جولائی 2021ملتان (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر
جولائی
جنوبی عراق میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں
اگست
پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرول
جون