پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انساف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں ، پوری قوم نے سیاست کے اناڑیوں اور حقیقی کھلاڑی میں فرق دیکھ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مک مکا اور نوراکشتی سے اناڑیوں نے سیاست کو یرغمال بنا رکھا تھا ، سیاست ان کے بس میں کبھی تھی نہ آئندہ ہو گی ، اسی لیے تاریخ میں پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کے ایک حصے پر جتھوں کی یلغار اصل مقابلے سے فرار کی بھونڈی کوشش ہے ، عام انتخابات میں شکست کے غم سے نکلے نہیں کہ عدم اعتماد کی ہزیمت ان کی راہ تک رہی ہے ، کسی کو داخلی امن سبوتاژ کرنے کا موقع نہیں دیں گے ، قوم نے ان سے کہیں زیادہ سفاک اور درندہ صفت لشکروں کو شکست کی دھول چٹائی ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف کیے گئے لانگ مارچ کے شرکاء جب اسلام آباد پہنچے تو اس موقع پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیالوں سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی زبان ایسی پھسلی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے صاحبزادے جوش خطابت میں ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور کانپ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ اسلام آباد کو ہلا رہا ہوں اور اسلام آباد میں ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں.

مشہور خبریں۔

برکس کثیر قطبی دنیا کے عناصر میں سے ایک 

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اٹلی کے شہر میلان میں کیتھولک یونیورسٹی آف سیکرڈ ہارٹ

ہندوستان کے ویزا نہ دینے سے درجنوں افغان طلباء تعلیم سے محروم

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ ویزا جاری

عراقی اہلسنت عالم دین اور عیسائی کمانڈر کا شہید سلیمانی کو خراج عقیدت

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:عراق کے ایک اہلسنت عالم دین کا کہنا ہے کہ جنرل

ہر ممبر اسمبلی باوقار لوگوں کا چنا ہوا ہے اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا پابند ہے،شاہ محمود قریشی

?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

سوڈان میں بغاوت تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا کیا ہوگا؟

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2019 میں جنرل عبدالفتاح برہان، فوج کے کمانڈر اور سوڈانی

مقتول سینئر صحافی ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچا دی گئی

?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کینیا میں 3 روز قبل مبینہ طور پر پولیس

نیتن یاہو کی تل ابیب اور حیفا میں بھی نیتن یاہو کی خیر نہیں

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کی رہائی کے خلاف احتجاج کرنے والے آباد

بن گوریون ہوائی اڈے پر حملہ

?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے