?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے تحمل سے کام لینے ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کی، اس دوران وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی جانب سے جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے مطالبے پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے صدر اردوان کا جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے مطالبے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔
شہباز شریف نے ترکیہ کے سفیر کو بتایا کہ پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کی جارہی ہے، بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے جب کہ واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں عظیم قربانیاں دی ہیں، جن میں 90 ہزار اموات اور 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان شامل ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ نے کہا کہ بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔
وزیراعظم نےکہا کہ بھارت نے ابھی تک پہلگام واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتا لگانے کے لیے قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گا اور اگر ترکیہ اس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر اپنی مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جس کے لیے اسے اپنے پڑوس میں امن اور سلامتی کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب، ترک سفیر نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ترکیہ پاکستان کے موقف کا حامی ہے۔
ترک سفیر نے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ بحران میں تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا‘ وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، یوسف رضا گیلانی
?️ 2 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے
اکتوبر
بیرنز نے پاکستان کی معاشی بحالی کو منی معجزہ قرار دیا ہے۔ احسن اقبال
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا
مئی
پنجاب میں عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی
?️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ
اپریل
کیا بندوق کے زور پر نظریے کو ختم کیا جاسکتا ہے؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے یہ کہتے ہوئے کہ
نومبر
نفرت انگیز دنیا
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: اطلاعات کے میدان میں اور عمومی طور پر ممالک کے
جون
قومی پیغام امن کمیٹی کا جمعہ کو یوم پیغام پاکستان منانے کا اعلان
?️ 14 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) قومی پیغام امن کمیٹی نے جمعہ کو یوم پیغام
جنوری
غزہ میں قحط کا سنگین خطرہ 100 سے زائد عالمی تنظیموں نے خبردار کیا
?️ 24 جولائی 2025غزہ میں قحط کا سنگین خطرہ 100 سے زائد عالمی تنظیموں نے
جولائی
’ایکس‘ پر پابندی ختم کی جائے، خواجہ سعد رفیق
?️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی
اپریل