پہلگام واقعہ: ترکیہ کا موجودہ صورتحال میں پاکستانی موقف کی حمایت کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے تحمل سے کام لینے ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کی، اس دوران وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی جانب سے جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے مطالبے پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے صدر اردوان کا جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے مطالبے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

شہباز شریف نے ترکیہ کے سفیر کو بتایا کہ پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کی جارہی ہے، بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے جب کہ واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں عظیم قربانیاں دی ہیں، جن میں 90 ہزار اموات اور 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان شامل ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ نے کہا کہ بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔

وزیراعظم نےکہا کہ بھارت نے ابھی تک پہلگام واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتا لگانے کے لیے قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گا اور اگر ترکیہ اس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر اپنی مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جس کے لیے اسے اپنے پڑوس میں امن اور سلامتی کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب، ترک سفیر نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ترکیہ پاکستان کے موقف کا حامی ہے۔

ترک سفیر نے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ بحران میں تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن کے عجائبات آنے والے ہیں: انصار اللہ

?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک سینئر

روزانہ 300 ملین روپے کی آمدن، پاکستان ریلوے نے یومیہ آمدن کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

?️ 9 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے

بھارتی فورسز نے 30سال قبل آج ہی کے دن چرار شریف کی خانقاہ کو نذرآتش کردیا تھا

?️ 11 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی

میڈلین جہاز کے ساتھ کیا ہوا اس کے بارے میں گریٹا تھنبرگ کا بیان

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: انسانی حقوق کی کارکن گریٹا تھنبرگ، جو غزہ کی ناکہ بندی

صیہونیوں اور دبئی کے درمیان اختلاف عروج پر

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک پرواز کا عارضی

آسٹریلیا کی فلسطین ریلیف ایجنسی کی امداد بند کرنے سے دستبرداری

?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: آسٹریلیا نے UNRWA کی امداد کرنے کے اپنے سابقہ ​​فیصلے

امریکہ کی یوکرین کو مزید تین ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی مدد

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:        وائٹ ہاؤس نے جمعے کو یوکرین کے

امریکی وزیر دفاع کا جنرلز کو ویرجینیا بلانے کا مقصد کیا ہے؟

?️ 28 ستمبر 2025امریکی وزیر دفاع کا جنرلز کو ویرجینیا بلانے کا مقصد کیا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے