پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کیساتھ ہاتھ ہو گیا۔ تفصیلات کے وزیر اعظم ہاوس کے ذرائع کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی کا فیصلہ کیے جانے کا دعوٰی کیا گیا، تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے باوحود وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن ہی جاری نہ کیا۔

عمومی طور پر حکومت کی جانب سے رات 12 بجے سے قبل ہی نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاتا ہے، تاہم میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر کئی گھنٹوں سے زیر گردش ہونے کے باوجود رات 12 بجے تک وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 7 روپے کمی کا فیصلہ کیا۔

تاہم اب وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کے بجائے 7 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کے بجائے 3 روپے 86 پیسے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرولیم کی نئی فی لیٹر قیمت 268 روپے جبکہ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 270 روپے مقرر کر دی گئی۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 88 پیسے کی کمی سے 157 روپے 29 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت بھی 1 روپے 87 پیسے کی کمی سے 171 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون تک ہو گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت بھی 2.10 ڈالر فی بیرل گھٹ گئی ہے، جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے ادا کردہ بینچ مارک امپورٹ پریمیم 6.50 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے باعث گزشتہ 15 دنوں کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل 8.7 ڈالر اور 4.3 ڈالر فی بیرل کی تنزلی ہوئی تھی۔

پٹرول پر امپورٹ پریمیم بھی گزشتہ 15 دنوں کے دوران 10.30 ڈالر فی بیرل سے تقریباً 7 فیصد تنزلی کے بعد 9.70 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت کم ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 99.12 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 97 ڈالر پر آ گئی ہے۔ خیال رہے کہ 31 مئی تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روپے 10 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 274 روپے 8 پیسے مقرر تھی۔ 16 مئی کوملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 15.93 روپے اور 7.88 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

?️ 31 مئی 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر

خان یونس کے اسکولوں پر امریکی گولہ بارود سے بمباری

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سی این این ٹی وی نے اعلان کیا ہے

7 اکتوبر کے بعد اسرائیل میں ایران کا اثر و رسوخ سامنے آیا:عبری میڈیا

?️ 7 اکتوبر 20257 اکتوبر کے بعد اسرائیل میں ایران کا اثر و رسوخ سامنے

ٹرمپ اور مسک دوبارہ آمنے سامنے

?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی ایلون مسک کے

صدارتی غلطیوں سے بچنے کے لیے بائیڈن کے لیے وائٹ ہاؤس کا رول ماڈل!

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:    جو بائیڈن نے جمعرات کو نادانستہ طور پر اپنے

َآئندہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ کسی پارٹی سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر حماد اظہر نے ملک میں مہنگائی کا

حزب اللہ کے کون سے ہتھیار صیہونیوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں؟صیہونی فوجی افسر کی زبانی

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی غاصب حکومت کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے اس

نائیجیریا میں ایک بار پھر شدت پسندوں کا بڑا حملہ، 30 سے ​​زائد فوجی ہلاک ہوگئے

?️ 27 اپریل 2021نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ اور شدت پسندوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے