?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے 8 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 82 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے یکم اکتوبر سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 82 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یوں پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 4 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا، یہ قیمتیں 15 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے 15 دن کے وقفے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کروانے کیلئے سمری تیار کی تھی۔اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 25 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 3 روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ 15 تاریخ کو بھی تمام ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ 15 ستمبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے اوگرا کی سمری میں دی گئی تجویز کے برعکس پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 1 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم وزارت خزانہ نے 5 روپے کا اضافہ کر دیا۔ وزارت خزانہ نے پٹرول پر عائد لیوی میں اضافہ کر کے کل قیمت میں اضافہ کیا۔ 15 ستمبر تک وزارت خزانہ فی لیٹر پٹرول پر 1 روپے سے زائد لیوی وصول کر رہی تھی جسے 16 ستمبر سے بڑھا دیا گیا، اسی باعث پٹرول کی قیمت میں 1 روپے کی بجائے 5 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ وزرات خزانہ نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے اضافے کی منظوری دی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 1 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ: امریکہ میں نئی پارٹی قائم کرنا حماقت ہے
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے امریکا میں
جولائی
متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی خاتون کو سزائے موت
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے مقبوضہ فلسطین کی خاتون
اپریل
وینزویلا پر امریکی حملہ،یورپ میں مخالفین نے کیا کہا؟
?️ 7 جنوری 2026 وینزویلا پر امریکی حملہ،یورپ میں مخالفین نے کیا کہا؟ امریکہ کی
جنوری
غزہ کی پٹی شدید بمباری کی زد میں
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن فتحی
جولائی
مائیک ہکابی اسرائیل میں امریکی سفیر منتخب
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں اعلان کیا
نومبر
الجولانی اور امریکہ کے درمیان شامی کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:شامی شدت پسند تنظیم الجولانی نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
صوابی میں ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی
?️ 20 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) کمشنر مردان نثار احمد نے کہا کہ صوابی میں
اگست
غزہ میں لوگ بھوک اور قحط کی وجہ سے سڑکوں پر زندگی کی بازی ہار رہے ہیں
?️ 27 جولائی 2025غزہ میں لوگ بھوک اور قحط کی وجہ سے سڑکوں پر زندگی
جولائی