?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایس اوپیز پر عمل درآمد ضروری ہے، مکمل لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں، پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگا سکتے۔
ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ اِن ڈور شادی کی تقریبات کا کوئی جواز نہیں، ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے، کورونا کی پہلی لہر میں ایس اوپیز پر بہتر عمل کیا گیا۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا وبا سے متعلق اس بار شاید سیاسی قیادت کی طرف سے بہتر پیغام نہیں جارہا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ابھی کم ہے، کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیس بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ ہوائی سفر کو مکمل طور پر بات کرنے کی ابھی ایسی کوئی سوچ نہیں، برطانوی کورونا وائرس یورپ میں پھیلنا شروع ہوگیا ہے، بھارت ، بنگلہ دیش میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وباء کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 5 ہزار 974 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 208، اسلام آباد میں 543، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد51 ہزار 414، خیبرپختونخوا میں 79ہزار245، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار58، پنجاب میں ایک لاکھ 97 ہزار177، بلوچستان19 ہزار327، آزاد کشمیر11 ہزار609اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صدی کے جرائم کی ذمہ داری عرب ممالک پر: انصار اللہ
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین
مئی
نیتن یاہو کچھ بول کیوں نہیں رہے؟ صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو کے چند
اکتوبر
قیدیوں کا ریکارڈ قائم کرنے والا انسانی حقوق کا ٹھیکیدار ملک
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: فرانس میں سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس
اگست
زیلینسکی بدعنوانی کا شکار
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج کے جنرلوں میں سے ایک سرگئی کریونوس نے
اگست
لاجن الهذلول کی 3 سابق امریکی اہلکاروں کے خلاف شکایت
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: الحدود الیکٹرانک انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ اس نے الهذلول
دسمبر
27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف
?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس
نومبر
نو منتخب صدر کی پہلی پریس کانفرنس، سعودی عرب میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا
?️ 22 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران
جون
ناسا نے مریخ پر اترنے والے خلائی مشن کی پہلی کلر تصاویر جاری کر دی
?️ 21 فروری 2021 ناسا کی خلائی مشین پرسیورینس نے سرخ سیارے مریخ پر اترنے کے
فروری