پوری قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیرمعمولی قیادت پر فخر ہے۔ ایاز صادق

ایاز صادق

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پاکستان کے عسکری وقار کی علامت ہے۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق کے بعد عالمی سطح پر نئی شناخت حاصل کی، بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنا قوم کے اعتماد اور عسکری پیشہ ورانہ عظمت کا ثبوت ہے۔ سردار ایاز صادق نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو پاکستان کی عسکری تاریخ کا اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے بھارت کے خلاف آپریشن میں تاریخی کامیابی پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور وقار کے تحفظ پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا

?️ 23 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

اسلام آباد مذاکرات نے پائیدار سفارتی فریم ورک کی بنیاد رکھ دی۔ ایرانی سفیر

?️ 12 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے

بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے، تمام اثاثے محفوظ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل

آرامکو کو ایک اور جھٹکا

?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر آرامکو تیل کمپنی اور دیگر

روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ پاکستان

?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

بیروت کے جنوبی مضافات پر صیہونی ڈرون کی پرواز

?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی ڈرون نے بیروت

صہیونی فوج کی صفوں میں زلزلہ

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد بلز منظور

?️ 23 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے