پورا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا: فواد چوہدری

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر رہتے ہیں دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھیں گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم اس دنیا سے علیحدہ کسی سیارے پر  رہتے ہیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا اگر دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی اس کی قیمت بڑھے گی۔ان کا کہنا تھا سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائیں گی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہم ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں، انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو مشکلات ہیں، پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدنی اور  روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک کا اضافہ کیا تھا جس پر  اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کی تھی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

آنکارا یونان کے ساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار

🗓️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں:    ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آکار نے جمعرات کو

سڑک حادثے میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ایزرا موزلے ہلاک

🗓️ 8 فروری 2021بارباڈوس (سچ خبریں) 63 سالہ ایزرا موزلے نے ویسٹ انڈیز کیلئے دو

امریکہ ہمارے فیصلے نہیں کر سکتا:الحوثی

🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا

انصاراللہ کب اسرائیل کے خلاف حملے بند کرے گی؟یمنی عہدیدار کی زبانی

🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے اسرائیل پر حملے روکنے

صیہونی حکومت کے لیے الاقصی طوفان کے نتائج

🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان – صیہونی حکومت کی تاریخ کے سب سے اہم

جنین میں صیہونی حکومت کے خلاف مکمل ہڑتال

🗓️ 23 جون 2023سچ خبریں:آج جمعرات کو جنین میں قومی اور اسلامی گروہوں نے صیہونی

مغرب نے چین کو نشانہ بنایا لیکن کشمیر کے معاملے پر خاموشی بنائی رکھی

🗓️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں چینی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

بلوچستان میں فوج نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دئے

🗓️ 5 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے